ETV Bharat / sports

PV Sindhu سندھو نے اوکوہارا کو شکست دے کر آرکٹک اوپن کے اگلے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا - سندھو نے منگل کو فن لینڈ کے ونتا

ہندوستان کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو آرکٹک اوپن 2023 خواتین کے سنگلز مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں جاپان کی نوزومی اوکوہارا کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔

سندھو نے اوکوہارا کو شکست دے کر آرکٹک اوپن کے اگلے راؤنڈ میں  داخلہ حاصل کیا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 11, 2023, 12:36 PM IST

وانتا: سندھو نے منگل کو فن لینڈ کے ونتا میں انرجیا ایرینا 3 کے کورٹ پر کھیلے گئے بی ڈبلیو ایف سپر 500 ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز میچ میں جاپان کی اوکوہارا کو 21-13، 21-6 سے شکست دی سندھو آرکٹک اوپن بیڈمنٹن 2023 کے خواتین سنگلز کے راؤنڈ آف 32 میچ میں اوکوہارا کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ سندھو نے شاندار آغاز کیا اور بریک پر 11-6 کے اسکور کے ساتھ 5 پوائنٹس کی برتری حاصل کی۔ بریک کے بعد بھی، پی وی سندھو نے کھیل پر کنٹرول برقرار رکھا اور نوزومی کے خلاف کورٹ پر غلبہ حاصل کیا اور پہلی گیم 21-13 سے جیتی۔

دوسرے گیم میں بھی ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے اپنا شاندار سلسلہ جاری رکھا اور بریک تک 8 پوائنٹس کی زبردست برتری کے ساتھ اپنے جاپانی حریف پر دباؤ برقرار رکھا اور اوکوہارا کو کوئی موقع نہیں دیا اور دوسرا گیم 21-6 سے جیت لیا۔ قابل ذکر ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ 19 واں میچ تھا جس میں جیت کے ساتھ ہی ہندستانی کھلاڑی نوزومی اوکوہارا سے 10-9 سے آگے ہو گئی ہیں۔ دونوں لیجنڈری بیڈمنٹن کھلاڑی عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں دو بار آمنے سامنے ہو چکی ہیں جہاں دونوں نے ایک ایک بار کامیابی حاصل کی ہے۔

خواتین کے سنگلز کے ایک اور میچ میں آکرشی کشیپ نے بیلجیئم کی لیان ٹین کو سخت مقابلے میں 18-21، 22-20، 21-18 سے ہرا کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی۔ اپنے راؤنڈ آف 32 میچ میں دنیا کے 40 نمبر کی بیلجیئم شٹلر کے خلاف پہلا گیم 18-21 سے ہارنے کے بعد بیڈمنٹن رینکنگ میں 41 ویں نمبر پر موجود ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی آکرشی کشیپ نے شاندار واپسی کی اور اگلے دو گیمز جیتے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi On Indian Athletes مودی نے ایشیاڈ ٹیم کی تعریف کی، کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات کا یقین دلایا

راؤنڈ آف 16 میں آکرشی کشیپ کا مقابلہ عالمی نمبر 11 بیڈمنٹن کھلاڑی چین کے وانگ زی سے ہوگا۔دوسری طرف مینز سنگلز مقابلوں میں ہندوستان کے ہرشیت اگروال مین ڈرا میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ہرشیت کو کوالیفائنگ میچ میں فن لینڈ کے جواکم اولڈورف کے خلاف 19-21، 12-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی مکسڈ ڈبلز کی جوڑی سائی پرتیک اور تنیشا کرسٹو نے بھی ڈنمارک کے اینڈریاس سونڈرگارڈ-ایبن برگسٹین کو 26-24، 21-18 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا۔ہندوستانی مکسڈ جوڑی کا مقابلہ اب جاپانی جوڑی ہیروکی میڈوریکاوا اور ناٹسو سائتو سے ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.