ETV Bharat / sports

Mohammad Waseem Ruled Out پاکستان کو دوسرا جھٹکا، محمد وسیم بھی ایشیا کپ سے باہر

ایشیا کپ 2022 میں 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بلاک بسٹر میچ کھیلا جانا ہے۔ Mohammad Waseem Ruled Out

محمد وسیم جونیئر ٹورنامنٹ سے باہر
محمد وسیم جونیئر ٹورنامنٹ سے باہر
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 9:45 PM IST

ایشیا کپ 2022 میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں Mohammad Waseem Ruled Out ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ Pakistan Cricket Board نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی ہے۔ وسیم سے پہلے شاہین آفریدی Shaheen Shah Afridi کو بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'وہ بدھ کو پاکستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران باؤلنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے'۔ محمد وسیم جونیئر کا ٹیم کے طبی عملے نے جائزہ لیا اور پھر ان کا ایم آر آئی سکین ہوا۔ میڈیکل ٹیم وسیم کی بحالی پر گہری نظر رکھے گی اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے قبل ان کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

بیان کے مطابق، فاسٹ بولر حسن علی Fast Bowler Hasan Ali کو وسیم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ حسن علی گزشتہ تین ہفتوں سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی باؤلنگ پر کام کر رہے ہیں اور اس وقت راولپنڈی میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.