انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے خواتین اور مردوں کے باکسنگ کی عالمی درجہ بندی جاری کردی ہے۔ اس رینکنگ میں 24 باکسر جن میں بھارت کی 13 خواتین باکسر اور 11 مرد شامل ہیں کو جگہ ملی ہے۔ ان 24 باکسروں میں سے 11 کا تعلق ہریانہ سے ہے۔
روہتک کے امت پنگھال ایک بار پھر نظر آئے ہیں۔ 52 کلوگرام وزن کے زمرے میں پنگھال پہلی پوزیشن پر بنے ہوئے ہیں۔ وہیں روہتک کی منجو رانی نے 48 کلوگرام وزن کے زمرے میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ خواتین کے 51 کلو وزن کے زمرے میں میری کوم اور 69 کلوگرام وزن والے زمرے میں لویلنا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
(درجہ بندی میں شامل ہریانہ کے مرد باکسر)
کھلاڑی | ضلع | درجہ بندی |
امت پنگھال (52) | روہتک | 1 |
منیش کوشک (64) | بھیوانی | 6 |
دیپک (49) | ہسار | 6 |
سنجیت (91) | روہتک | 12 |
آشیش (69) | ہسار | 19 |
نمن تنور (91) | بھیوانی | 35 |
(درجہ بندی میں شامل ہریانہ کی خواتین باکسر)
کھلاڑی | ضلع | درجہ بندی |
منجو رانی (48) | روہتک | 2 |
سونیا (57) | جند | 4 |
پوجا رانی (81) | بھیوانی | 8 |
منیشا (54) | کیتھل | 13 |
پنکی رانی (51) | ہسار | 13 |
ہریانہ کے کھلاڑیوں کے علاوہ میری کوم (51 کلو وزن کیٹیگری) ، 69 کلوگرام وزن والے زمرے میں لویلنا کو بھی تیسرا مقام ملا ہے۔ اس کے علاوہ کویندر سنگھ (56) نے چوتھا ، جمنا بورو (54) نے پانچواں ، سیما پونیا (81 پلس) نے چھٹا ، آشیش کمار (75) نے تیرہویں پوزیشن حاصل کی ہے۔