ETV Bharat / sports

CWG 2022: پنگھل اور جیسمین سیمی فائنل میں، تمغہ یقینی

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت کے باکسنگ میں پانچ تمغہ یقینی ہو گئے ہیں۔ جمعرات کے روز باکسر امیت پنگھل اور جیسمین نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ Amit Panghal and Jasmine reach semi finals

پنگھل اور جیسمین سیمی فائنل میں، تمغہ یقینی

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 12:01 PM IST

برمنگھم: عالمی چمپئن شپ میڈلسٹ باکسر امیت پنگھل اور جیسمین نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں جمعرات کو اپنے اپنے زمروں کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بھارت کے لیے دو تمغے یقینی بنائے۔ پنگھل نے مردوں کے 48 کلوگرام کوارٹر فائنل میں اسکاٹ لینڈ کے لینن ملیگن کو 5-0 سے شکست دی۔ دوسری جانب جیسمین نے خواتین کے 60 کلوگرام کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹرائے گارٹن کو 4-1 سے شکست دی۔ India five medals confirmed in boxing

جیسمین نے دھیمی شروعات کی اور اپنی پہنچ کی وجہ سے اچھا فاصلہ رکھا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے بھارتی باکسر کو پریشان کرنے اور درست پنچ لگانے کی بہت کوشش کی۔ تاہم جیسمین نے ایسا نہیں ہونے دیا، جیسمین نے کچھ اچھے مکے لگائے اور جاب ہک کا خوب استعمال کیا۔ جیسمین سے پہلے بھارت کے مرد باکسر امیت پنگھل نے بھی جمعرات کو میڈل کو یقینی بنایا۔ انہوں نے سکاٹ لینڈ کے لینن ملیگن کو 5-0 سے شکست دے کر 51 کلوگرام کیٹیگری میں سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔

یہ بھی پڑھیں: CWG 2022: سدھیر کو پیرا پاور لفٹنگ میں گولڈ، مرلی سری شنکر نے لانگ جمپ میں جیتا سلور

سابق عالمی نمبر ایک پنگھل نے گولڈ کوسٹ 2018 گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اب ان کا مقابلہ ہفتہ کو ہونے والے سیمی فائنل میں زامبیا کے پیٹرک چنائیمبا سے ہوگا۔ اس سے قبل نکھت زرین، نیتو، محمد حسام الدین نے اپنے اپنے زمروں کے سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کے لیے تمغے کو یقینی بناچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.