ڈنمارک کے ٹاپ سیڈ وکٹر ایکسیلسین نے اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی نوجوان شٹلر لکشیہ سین کو لگاتار گیمز میں 21-10، 21-15 سے شکست دے کر مَردوں کے سنگلز آل انگلینڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔ Viktor Axelsen Beats Lakshya Sen وکٹر نے یہ میچ 53 منٹ میں جیتا۔ یہ ان کا دوسرا ٹائٹل ہے۔ انہوں نے یہ خطاب 2020 میں بھی جیتا تھا۔
دوستری جانب اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود لکشیہ سین وکٹر سے آگے نہیں نکل سکے۔ لکشیہ نے یہ موقع گنوا دیا اور وہ عظیم بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون (1980) اور پُلیلا گوپی چند (2001) کی صف میں نہیں پہنچ سکے۔Badminton Championship in Birmingham
اس سے قبل دوسری سیڈ جاپان کی اکانے یاماگوچی نے چوتھی سیڈ جنوبی کوریا کی این سیونگ کو کو 21-15 21-15 سے شکست دے کر خواتین کا سنگلز کا خطاب جیتا۔
یاماگوچی نے اس یکطرفہ میچ کو 44 منٹ میں ہی جیت لیا اور پہلی بار خطاب اپنے نام کیا۔
یاماگوچی کی یہ کامیابی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسرے سال جاپان کی کامیابی ہے۔ گزشتہ سال جاپان کی نوزومی اوکوہارا نے خطاب جیتا تھا۔
اس کے علاوہ مینز ڈبلز کا خطاب انڈونیشیا کے حصے میں آیا جبکہ خواتین کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کا خطاب جاپانی کھلاڑیوں نے جیتا۔ جاپان نے مقابلے میں تین خطاب جیت کر خود کو بیڈمنٹن میں ایک نئی طاقت ثابت کر دیا۔