میلبورن: ایلکس کیری (111) کی سنچری اننگ کی مدد سے آسٹریلیا نے جنوبی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بدھ کو پہلی اننگ میں آٹھ وکٹوں پر 575 رن بنا کر اننگ ڈکلیئر کردی اور 386 رنزکی برتری حاصل کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔Australia vs South Africa Test Match
دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت جنوبی افریقہ نے کپتان ڈین ایلگر (0) کا وکٹ گنوا کر دوسری اننگ میں 15 رنز بنالئے تھے۔ اس لحاظ سے مہمان ٹیم ابھی بھی آسٹریلیا کی پہلی اننگ کے اسکور سے 371 رنز پیچھے ہے۔ سریل ایروی سات اور تھیونس ڈی بروئن چھ رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔Australia vs South Africa Test Match
آج کے کھیل کی خاص بات کیری کی کیریئر کی پہلی سنچری تھی جو انہوں نے 243 منٹ کریز پر رہنے کے بعد 149 گیندوں میں مکمل کی۔ اس دوران انہوں نے 13 بار گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچایا۔ کیمرون گرین 51 رن بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے۔ جنوبی افریقہ کے اینریچ نورتجے تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جب کہ کاگیسوربادا نے 144 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
پہلی اننگ میں محض 189 رنوں پر سمٹنے والی جنوبی افریقہ کی دوسری اننگ کا آغاز بھی مایوس کن رہا جب اننگ کے دوسرے ہی اوور میں پیٹ کمنز کپتان ایلگر کو وکٹ کیپر کیری کے ہاتھوں کیچ کروا کر پویلین واپس بھیج دیا۔ ایلگر نے کمنز کے پہلے اوور کی تیسری آؤٹ سوئنگر گیند پربلا اڑانے کی غلطی کی اور گیند بلے کا باہری کنارہ چومتی ہوئی کیری کے دستانوں میں سماگئی۔ یواین آئی۔