نئی دہلی: ہاکی انڈیا کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز (سی او اے) نے پیر کو اجے نائک کو تنظیم کے انتخابات کے لیے ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا۔ ہاکی انڈیا نے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا، ''بہار حکومت کے سابق چیف الیکٹورل آفیسر اجے نائک، ریٹرننگ آفیسر کا کردار سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ اے کے مجمدار کو کو-الیکٹورل آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افسران فوری طور پر یہ چارج سنبھالیں گے۔' AK Majumdar appointed Co Electoral Officer
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) اور ہاکی انڈیا کی انتظامی کمیٹی کے درمیان 17 اگست کو ایک میٹنگ ہوئی تھی۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے فیڈریشن کے قائم مقام صدر سیف احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیری وئل اور سی او اے ممبران جسٹس انیل آر، ایس وائی قریشی اور ظفر اقبال نے شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کھیلوں میں ملک کو بلندیوں پر لے جانا ہے: مودی
یو این آئی