بدھ کے روز نئی دہلی کے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں بالترتیب 50 ایم رائفل 3 پوزیشن (3 پی) ایونٹ اور خواتین کے 25 ایم پسٹل ایونٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
قومی دارالحکومت میں جاری آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ رائفل، پسٹل، شاٹگن اسٹیج مقابلہ کے چھٹے دن شوٹنگ میں 20 سالہ ایشور نے ہنگری کے ایئر رائفل نمبر ایک استوان پینی کو سخت فائنل مقابلہ میں 461.6 کے مقابلے 462.5 سے ہرا دیا۔
سنجیو راجپوت اور نرج کمار چھٹے اور آٹھویں نمبر پر رہے۔ اس کے بعد 23 سالہ چنکی کی باری تھی جہاں وہ دن کے دوسرے فائنل میں خواتین کی 25 پسٹل میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
اس کے بعد راہی سرنوبت کو چاندی اور منو بھاکر کو کانسہ کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔ یہ تینوں نشانے باز ٹوکیو کے لیے پہلے ہی کوٹہ حاصل کر چکے ہیں۔