ETV Bharat / sports

ISSF World Cup ایشوریے پرتاپ سنگھ تومر نے آئی ایس ایس ایف عالمی کپ میں سونے کا تمغہ جیتا

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 5:20 PM IST

مصر کے قاہرہ میں منعقدہ آئی ایس ایس ایف شوٹنگ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی جھولی میں سونے کے تمغوں کی بارش ہو رہی ہے۔ بھارت نے اب تک 4 گولڈ سمیت 6 تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ بدھ کے روز ایشوریے پرتاپ سنگھ نے بھارت کو چوتھا گولڈ دلایا۔ ISSF World Cup

Aishwary Pratap Singh wins gold in ISSF World Cup
ایشوریے پرتاپ سنگھ تومر نے آئی ایس ایس ایف عالمی کپ میں سونے کا تمغہ جیتا

قاہرہ: شوٹنگ میں بھارت کے ایشوریے پرتاپ سنگھ تومرنے بدھ کے روز مصر میں جاری آئی ایس ایس ایف شوٹنگ ورلڈ کپ میں مردوں کے سنگل 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ بھارت نے اس مقابلے میں اب تک 4 گولڈ سمیت 6 تمغے جیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے میڈل فہرست پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ 22 سالہ تومر جنہوں نے گزشتہ برس چانگون ورلڈ کپ میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا، فائنل میں آسٹریا کے الیگزینڈر شمرل کے خلاف 16-2 سے آسانی سے جیت درج کی۔

تومر نے رینکنگ راؤنڈ میں دوسرا مقام حاصل کرنے کے لیے 400 6.4 گول کیے، جب کہ شمرل 407.9 کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ اس سے قبل بھارتی شوٹر نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 588 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ایونٹ میں شریک ایک اور بھارتی اکھل شیروں نے 587 کے اسکور کے ساتھ کوالیفکیشن میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تومر نے اپنے مقابلے کے بعد کہا کہ وہ اس شوٹنگ رینج پر اس سے پہلے دو مرتبہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا تھے۔ اس لیے اس بار میں تمغہ جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔

تومر نے اپنے ساتھی شیرون کے ساتھ رینکنگ راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 588 کے اسکور کرکے جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ بھارت کے ان دونوں کھلاڑیوں نے رینکنگ راؤنڈ میں سست شروعات کی۔ ایک موقع پر تومر چھٹے نمبر پر اور شیرون آٹھویں پوزیشن پر چل رہے تھے۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنے کھیل میں بہتری کی، لیکن شیرون پہلے پانچویں اور پھر ساتویں نمبر پر کھسکنے کے بعد تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

تومر اور شمرل کے درمیان گولڈ میڈل میچ میں ابتدا میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ ایک موقع پر اسکور 4-4 اور پھر 6-6 سے برابر تھا۔ تاہم بھارتی کھلاڑی نے اس کے بعد شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈل جیت لیا۔ اس سے قبل خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلوں میں بھارت کی ریتھم سنگوان نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 589 پوائنٹس حاصل کرکے رینکنگ راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔ تاہم وہ رینکنگ راؤنڈ میں چوتھے نمبر پر رہیں۔ ہنگری کی ویرونیکا میجر نے اس ایونٹ کا گولڈ میڈل جیتا۔ ایونٹ میں شریک دیگر بھارتی کھلاڑیوں میں منو بھاکر اور ایشا سنگھ 571 اور 570 کے اسکور کے ساتھ بالترتیب 32 ویں اور 34 ویں نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.