ETV Bharat / sports

AIFF Thanked Modi اے آئی ایف ایف نے مودی کا شکریہ ادا کیا - اے آئی ایف ایف نے مودی کا شکریہ ادا کیا

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ فٹ بال 2022 کی میزبانی کے سلسلے میں گارنٹی پر دستخط کو منظوری دینے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ AIFF Thanked PM Modi

اے آئی ایف ایف نے مودی کا شکریہ ادا کیا
اے آئی ایف ایف نے مودی کا شکریہ ادا کیا
author img

By

Published : Sep 16, 2022, 9:20 AM IST

نئی دہلی: آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ فٹ بال 2022 کی میزبانی کے سلسلے میں گارنٹی پر دستخط کو منظوری دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے بدھ کے روز بھارت میں فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کی میزبانی کے لیے گارنٹی پر دستخط کرنے کی منظوری دی۔ All India Football Federation thanked Modi

اے آئی ایف ایف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کھیل کے میدان کی دیکھ بھال، بجلی، توانائی اور کیبلنگ، اسٹیڈیم اور ٹریننگ سائٹ کی برانڈنگ وغیرہ کے لیے حکومت کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ فیفا انڈر 17 خواتین کا ورلڈ کپ پہلی بار بھارت میں کھیلا جائے گا، جو ملک میں خواتین کے فٹ بال کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA Suspends AIFF فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو کیا معطل

ہم امید کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان لڑکیوں کو اس کھیل کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اے آئی ایف ایف کے صدر کلیان چودھری نے خواتین فٹ بال کی حوصلہ افزائی کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.