ETV Bharat / sports

AIFF Suspend Four Footballers Of Tripura عمر میں دھوکہ دہی کرنے والا کھلاڑی چار سال کے لئے معطل - عمر میں دھوکہ دہی کرنے والا کھلاڑی

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے تریپورہ کے فرینڈس یونین کلب کے ایک کھلاڑی ایوک جماتیا کو عمر میں مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں چار سال کے لیے معطل کر دیا ہے اور ڈھائی لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔AIFF Suspend Four Footballers Of Tripura

عمر میں دھوکہ دہی کرنے والا کھلاڑی چار سال کے لئے معطل

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 8:11 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن(اے آئی ایف ایف) نے بدھ کے روز ایک ریلیز میں کہا کہ تادیبی کمیٹی نے جماتیا کو ضابطہ کی دفعہ 62 کے تحت عمر میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کا قصوروار پایا ہے۔ کمیٹی نے حکم نامے کی تاریخ سے چار سال تک اس کھلاڑی کو فٹ بال میچوں میں شرکت سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایوک کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اے آئی ایف ایف نے ریلیز میں کہا، "کھلاڑی کو کوڈ کے آرٹیکل 117 کے تحت موجودہ حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق دیا گیا ہے۔

اے آئی ایف ایف نے مطلع کیا کہ مرکزی رجسٹریشن سسٹم(سی آر ایس) میں جماتیا کی دو مختلف تاریخ پیدائش والی دو آئی ڈی ہیں اور دونوں کے درمیان تقریباً آٹھ سال کا فرق ہے۔ فیڈریشن نے 8 فروری کو جماتیا کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس کے جواب میں کھلاڑی نے قبول کیا تھا کہ اس نے اے آئی ایف ایف کو دو مختلف برتھ سرٹیفکیٹ جمع کرائے تھے۔ اس کے بعد ڈسپلنری کمیٹی نے کھلاڑی سے رابطہ کرنے کی کئی مرتبہ کوششیں کیں لیکن جماتیا سے رابطہ نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:Mehrajuddin Wadoo مہراج الدین ووڈو محمڈن اسپورٹنگ کو تشفی بخش مقام پر لے رتجانے کے خواہشمند

اے آئی ایف ایف کے پلیئر رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سی آر ایس (سینٹرلائزڈ رجسٹریشن سسٹم) میں کھلاڑی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ترپوڑہ فٹبال کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے۔اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جاسکتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.