ETV Bharat / sports

Asian Football Confederation شاجی پربھاکرن ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے رکن منتخب ہوئے - ایشین فٹ بال کنفیڈریشن

جنوبی ایشیائی فٹ بال فیڈریشن نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر شاجی پربھاکرن کو ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن مقرر کیا ہے۔ Shaji Prabhakaran elected member of AFC

شاجی پربھاکرن ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے رکن منتخب ہوئے

author img

By

Published : May 7, 2023, 7:58 AM IST

نئی دہلی: آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر شاجی پربھاکرن کو جنوبی ایشیائی فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف) نے ہفتہ کو بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر شاجی پربھاکرن کو مبارکباد دیتے ہوئے اے آئی ایف ایف کے صدر کلیان چوبے نے کہا، "اے آئی ایف ایف کی طرف سے میں جنرل سکریٹری ڈاکٹر شاجی پربھاکرن کو آج ایس اے ایف کانگریس میں اے ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ وہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے لیے موزوں ہوں گے اور پورے ایشیا میں فٹ بال برادری ان کے انتخاب کے ساتھ ایس اے ایف کانگریس کے فیصلے کی تعریف کرے گی۔ میں ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔"

ڈاکٹر پربھاکرن نے اے ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کے طور پر منتخب ہونے پر اظہار تشکر کیا اور ایشیائی فٹ بال کو آگے لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ دہلی فٹ بال کے صدر اور طویل عرصے سے کھیلوں کے منتظم شاجی پربھاکرن کو ستمبر 2022 میں آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کا نیا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا تھا۔ اے آئی ایف ایف کی نئی تشکیل شدہ ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ تقرری کی تھی۔ وہیں کمیٹی نے متفقہ طور پر سنندو دھر کو نیا ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کیا تھا۔ ڈاکٹر پربھاکرن کی پیدائش ریاست کیرالہ کے ماویلیکارا میں 3 مئی 1972 کو ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Football Association انوج گپتا دہلی فٹبال کے صدر مقرر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.