ETV Bharat / sports

Kerala Blasters اے آئی ایف ایف نے بلاسٹرس پر چار کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا - Kerala Blasters

سپر لیگ کا پلے آف میچ درمیان میں چھوڑنے کے لیے کیرالہ بلاسٹرز ایف سی پر 4 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اے آئی ایف ایف نے جمعہ کی رات دیر گئے ایک ریلیزجاری کرکے یہ معلومات دی۔ ڈسپلنری کمیٹی نے میچ میں شامل تمام فریقین کو سننے اور ان کے اعتراضات اور گزارشات پرغور کرنے کے بعد کیرالہ بلاسٹرز کو'میچ کو چھوڑنے کے اس نامناسب طرزعمل کے لیے 'عوامی معافی جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ایسا نہ کرنے پر بلاسٹرز کا جرمانہ 6 کروڑ روپے کردیا جائے گا۔ AIFF Disciplinary Committee Fines Kerala Blaster

اے آئی ایف ایف نے بلاسٹرس پر4 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 1:52 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کی تادیبی کمیٹی نے 3 مارچ کو بنگلورو ایف سی کے خلاف انڈین سپر لیگ کا پلے آف میچ درمیان میں چھوڑنے کے لئے کیرالہ بلاسٹرز ایف سی پر 4 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اے آئی ایف ایف نے جمعہ کی رات دیر گئے ایک ریلیز جاری کرکے یہ معلومات دی۔ڈسپلنری کمیٹی نے میچ میں شامل تمام فریقین کو سننے اور ان کے اعتراضات اور گذارشات پر غور کرنے کے بعد کیرالہ بلاسٹرز کو 'میچ کو چھوڑنے کے اس نامناسب طرزعمل کے لئے' عوامی معافی جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ایسا نہ کرنے پر بلاسٹرز کا جرمانہ 6 کروڑ روپے کردیاجائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلور کے سری کانتیروا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سنیل چھتری نے ایک فری کک پر بی ایف سی کے لیے گول کیاتھا، جس پراعتراض کرنے کے بعد بلاسٹرس کی ٹیم میدان چھوڑ کر چلی گئی۔بلاسٹرس کا کہنا تھا کہ وہ چھتری کی فری کک کے لیے تیار نہیں ہوسکے تھے۔ اس سلسلے میں کلب نے ریفری کرسٹل جانس کے خلاف اے آئی ایف ایف کے سامنے شکایت بھی درج کرائی تھی۔

بلاسٹرس کے ہیڈ کوچ ایوان ووکومانوک پر اے آئی ایف ایف مقابلوں میں 10 میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی اے آئی ایف ایف ڈسپلنری کوڈ کے آرٹیکل 9.1.2 کے تحت ان پرپانچ لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ فیڈریشن نے بلاسٹرس اور ووکومانوک کو ایک ہفتے کے اندر حکم کی تعمیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دونوں فریقوں کو حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق ہے۔

مزید پڑھیں:کیرالہ بلاسٹرز اور نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کامیچ ڈرا

ڈسپلنری کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ "میچ چھوڑنا عالمی کھیلوں کی تاریخ میں خاص طور پر فٹ بال میں ہونے والے نایاب واقعات میں سے ایک ہے۔ ہندوستان میں پیشہ ورانہ فٹ بال کی تاریخ میں یہ صرف دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے میچ چھوڑ دیا ہو۔ اس سے قبل ایسا صرف 2012 میں ایسٹ بنگال بمقابلہ موہن بگان کے میچ میں ہواتھا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.