ETV Bharat / sports

India vs Australia First Test Match جڈیجہ کی پانچ وکٹوں کے بعد روہت کی نصف سنچری سے ہندوستان مضبوط - پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے دونوں اوپنرز سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ محمد سراج نے ہندستان میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے عثمان خواجہ کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ اگلے ہی اوور میں محمد سمیع نے ڈیوڈ وارنر کو کلین بولڈ کردیا۔

روہت کی نصف سنچری سے ہندوستان مضبوط
روہت کی نصف سنچری سے ہندوستان مضبوط
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 6:36 PM IST

ناگپور: آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ (47/5) اور روی چندرن اشون (42/3) کی مہلک اسپن کی بدولت ہندوستان نے بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو 177 رن پر سمیٹ دیا. دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل میزبان ٹیم نے کپتان روہت شرما (ناٹ آؤٹ 56) کی نصف سنچری کی مدد سے ایک وکٹ کے نقصان پر 77 رن بنالئے ہیں۔

گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد چھ ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے والے جڈیجہ نے اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین اور پیٹر ہینڈزکومب کی قیمتی وکٹیں لے کر آسٹریلیائی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ روہت کی نصف سنچری کے بعد ہندستان کنگارو ٹیم کی برتری سے صرف 100 رن دور ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے دونوں اوپنرز سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ محمد سراج نے ہندستان میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے عثمان خواجہ کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ اگلے ہی اوور میں محمد سمیع نے ڈیوڈ وارنر کو کلین بولڈ کردیا۔

دونوں سلامی بلے بازوں کے صرف دو رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد مارنس لیبوشین اور اسٹیو اسمتھ نے آسٹریلیائی اننگز کو سنبھالا۔ فاسٹ باؤلرز کے بعد اسپنروں نے بھی لبوشین ۔اسمتھ کو چیلنج پیش کیا لیکن انہوں نے لنچ تک آسٹریلیا کو مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔

لیبوشین اور اسمتھ نے تیسری وکٹ کے لیے 82 رن کی شراکت قائم کی، جو آسٹریلیا کے لیے پورے دن کی بہترین شراکت تھی۔ اسمتھ نے 107 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 37 رن بنائے جبکہ لابوشین نے 123 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 49 رن بنائے۔ لنچ کے فورآ بعد شریکر بھرت نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے جارہے لبوشین (49) کو جڈیجہ کی گیند پر اسٹمپ کر دیا، جس کے بعد جڈیجہ-اشون کی اسپن جوڑی نے آسٹریلیا پر غلبہ حاصل کیا۔ جڈیجہ نے میٹ رینشا کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا، جبکہ اسمتھ تھوڑی دیر بعد ان کی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

دونوں اسپنروں کے غلبے کے درمیان ایلکس کیری اور پیٹر ہینڈز کامب نے آسٹریلیا کو باعزت اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کیری نے 33 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 36 رن بنائے جبکہ ہینڈزکومب نے اپنی بہادر اننگز میں 84 گیندوں میں 31 رن جوڑے۔ دونوں کے درمیان 53 رن کی شراکت ہوئی جسے اشون نے کیری کا وکٹ لے کر توڑا۔ اس کے علاوہ اشون نے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولانڈ کی وکٹیں حاصل کیں، جب کہ جڈیجہ نے ٹوڈ مرفی اور ہینڈزکومب کو آؤٹ کرکے اپنی پانچ وکٹ مکمل کیں۔

آسٹریلیا کو چھوٹے اسکور پر سمیٹنے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کپتان روہت نے پہلے اوور میں 13 رن جوڑ کر جارحانہ شروعات کی۔ جہاں روہت نے خطرہ مول لیتے ہوئے بڑے شاٹس کھیلے، وہیں کے ایل راہل نے صبر کے ساتھ وکٹ پر اپنا وقت گزارا۔ راہل 71 گیندوں پر 20 رن بنانے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے ٹوڈ مرفی کا شکار ہو گئے، حالانکہ روہت 56 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ روہت نے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل اپنی 69 گیندوں کی اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ روی چندرن اشون نائٹ واچ مین کے طور پر میدان میں اترے اور صفر رن کے اسکور پر ان کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.