وزارت صحت کی جانب سے کوروناوائرس کو لے کر جاری ہدایات کے پیش نظر فیڈریشن نے ایران، عراق، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت پانچ ممالک سے اپنا دعوت نامہ واپس لے لیا ہے۔ ان ممالک کے کھلاڑیوں کو اس چمپئن شپ میں حصہ لینا تھا۔
فیڈریشن کے صدر عادل سماروالا نے جمعرات کو جاری بیان میں کہاکہ ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے کے مقصد کے ساتھ ٹریننگ کر رہے سینئر بھارتی کھلاڑیوں کے لئے 20 مارچ کو پٹیالہ میں انڈین گراں پری -1، 25 مارچ کو سنگرور میں انڈین گراں پری -2 اور 29 مارچ کو انڈین گراں پری -3 اور اس کے بعد پٹیالہ میں فیڈ کپ سینئر تک مقابلے اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق منعقد ہوں گے اور ہم ساتھ ساتھ وزارت کھیل کی طرف سے جاری ہدایات پر مکمل طور پر عمل کریں گے۔
خیال رہے کہ دنیا کے 105سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیے گئے ہیں۔
نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرا اثرپڑرہا ہے۔ متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز، رنجی ٹرافی فائنل، آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔