ETV Bharat / sports

Aditi Chopra Create History ادیتی عالمی چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنیں - گزشتہ ماہ جونیئر ورلڈ چیمپئن

نوجوان ہندوستانی تیر اندازوں ادیتی سوامی اور جیوتی سریکھا وینم نے ہفتہ کو ورلڈ آرچری چمپئن شپ میں خواتین کے کمپاؤنڈ سنگلز مقابلے میں بالترتیب طلائی اور کانسہ کے تمغے جیتے۔

ادیتی عالمی چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنیں

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 7:41 PM IST

برلن:گزشتہ ماہ جونیئر ورلڈ چیمپئن کا تاج پہننے والی ادیتی فائنل میں میکسیکو کی اینڈریا بیکیرا کو 149-147 سے شکست دے کر سینئر ورلڈ چیمپئن شپ میں سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں۔

اس سے قبل 17 سالہ ادیتی نے سیمی فائنل میں ہم وطن جیوتی کو 149-145 سے شکست دی۔ جیوتی نے تاہم کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں ترکی کے ایپیک تومروک کو 150-146 سے شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

خیال ر ہے کہ جمعہ کو ادیتی، جیوتی اور پرنیت کور کی ہندوستانی خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم نے عالمی چمپئن شپ میں ہندوستان کا پہلا طلائی تمغہ جیتا تھا۔دن کے آنے والے میچوں میں مردوں کے سنگلز کمپاؤنڈ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ہندوستان کے اوجس پروین دیوتلے کا مقابلہ پولینڈ کے پرزیمیسلاو کونیکی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:World Archery Championship وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے عالمی چیمپئن خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم کو مبارکباد دی

دوسری طرف فتہ کو ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا، "یہ ہندوستان کے لئے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ ہماری غیر معمولی ویمنز کمپاؤنڈ ٹیم نے برلن میں منعقدہ عالمی تیر اندازی چیمپئن شپ میں ہندوستان کو اس کا پہلا گولڈ میڈل دلایا ہے۔ ہمارے چیمپئنز کو مبارکباد! ان کی سخت محنت اور لگن کی وجہ سے یہ شاندار نتیجہ آیا ہے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.