ETV Bharat / sports

Shooter Jitu Rai Birthday نشانے باز جیتو رائے نے خامیوں کو دور کرکے دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کی - شوٹر جیتو رائے کی سالگرہ

بھارتی نشانے باز جیتو رائے آج 35 برس کے ہو گئے ہیں۔ جیتو رائے کا تعلق پڑوسی ملک نیپال سے ہے لیکن جیتو بھارت کے لیے کھیلتے ہیں۔ ان کے والد بھارتی فوج میں سپاہی تھے۔ Shooter Jitu Rai celebrates his birthday

نشانے باز جیتو رائے نے خامیوں کو دور کرکے دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کی

author img

By

Published : Aug 26, 2022, 11:39 AM IST

نئی دہلی: جیتو رائے ایک بھارتی نشانے باز ہیں۔ ان کا تعلق پڑوسی ملک نیپال سے ہے لیکن جیتو بھارت کے لیے کھیلتے ہیں۔ جیتو کو ایک ایسا ایتھلیٹ تصور کیا جاتا ہے جنہوں نے ایک ہی ورلڈ کپ میں 2 تمغے جیتے۔ جیتو رائے 26 اگست 1987 کو نیپال کے سانخووا سبھا ضلع میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد بھارتی فوج میں سپاہی تھے ۔ انہوں نے اپنی ابتدائی زندگی یہیں گزاری۔ جیتو نے اپنی اعلیٰ تعلیم ڈی اے وی وی اندور، مدھیہ پردیش سے حاصل کی۔ انہوں نے بھارت میں اپنے کیریئر کا آغاز اتر پردیش کے شہر لکھنؤ سے کیا۔ Shooter Jitu Rai Birth Place

جیتو رائے بہت باصلاحیت ایتھلیٹ ہیں، جنہوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے بھارت کا نام دنیا میں بلند کیا ہے۔ حکومت ہند نے جیتو رائے کے لیے "راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ" کا اعلان کیا۔ جیتو رائے نے اپنی محنت اور اچھی کارکردگی سے کئی تمغے جیتے۔ گلاسگو میں منعقدہ "کامن ویلتھ گیمز 2014 " میں انہوں نے 196.1 کے اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا ۔ Who is Shooter Jitu Rai

جیتو رائے کے آخری چند سال بہت زبردست رہے جب کہ پچھلے کچھ برسوں سے وہ متعدد زخموں کے بھی شکار رہے۔لیکن ہمت نہ ہارتے ہوئے اپنی خامیوں کو دور کرکے دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کی۔ جیتو رائے گزشتہ کچھ برسوں میں متعدد تمغوں کے حقدار بنے ہیں۔انہوں نے سال2014 میں گراناڈا میں 51 ویں آئی ایس ایس ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے 50 میٹر پستول مقابلہ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ 2014 میریبور انہوں نے 10 میٹر ایئر پستول مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔اس کے بعد آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ 2014 میونخ10 میٹر ایئر پستول کے ایک مقابلہ میں جیتو نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ 2014 میریبور50 میٹر پستول میں چاندی کا تمغہ حاصل حاصل کرکے ہندستان کے وقار میں اضافہ کیا۔ اسکے بعد آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ 2014 چانگون10 میٹر ایئر پستول مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ کامن ویلتھ گیمز 2014 گلاسگو50 میٹر پستول طلائی تمغہ حاصل کیا۔ایشین گیمز 2014 انچیون50 میٹر پستول مقابلہ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ایشین گیمز 2014 انچیون10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ اس طرح انہوں نے بہت سے تمغے حاصل کیے، جس کی وجہ سے انہوں نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ۔

انہوں نے ورلڈ کپ کے 9 دنوں میں 3 تمغے جیتے اور ایک ورلڈ کپ میں 2 میڈل جیتنے والے ہندوستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔ اپنی کامیابیوں کی وجہ سے، جولائی 2014 میں ، وہ 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں پہلے اور 50 میٹر پسٹل ایونٹ میں دنیا میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ۔

سال 2014 کے کامن ویلتھ گیمز میں جیتو رائے نے 50 میٹر پسٹل ایونٹ میں کوالیفائنگ مرحلے میں 562 پوائنٹس اسکور کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ اس کے بعد فائنل میں انہوں نے 194.1 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔۔ انچیون ، جنوبی کوریا میں منعقدہ 2014 کے ایشیائی کھیلوں میں جیتو نے 50 میٹر پسٹل مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا ۔ انہوں نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم ایونٹ میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔جیتو رائے نے 2016 کے ریو اولمپک کھیلوں کے لیے کوالیفائی کیا جو گراناڈا ، اسپین میں " 51 ویں آئی ایس ایاس یف ورلڈ چیمپئن شپ " 2014 میں مردوں کے 50 میٹر پسٹل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: شوٹر شیوم کا ملک کی خدمت میں 60 فیصد آمدنی دینے کا اعلان

سال 2016 کے ریو اولمپکس میں جیتو رائے نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ فائنل میں بھی پہنچے لیکن فائنل میں ان کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی اور وہ بغیر کسی تمغے کے واپس لوٹ کر 8ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ لیکن وہ اپنے پسندیدہ 50 میٹر پسٹل مقابلے میں واپس آئے اور 100 میں سے 92 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مرحلے میں 14 ویں نمبر پر رہے ۔ پھر اس نے دوسرے مرحلے میں 95 پوائنٹس بنائے۔ اس طرح ان کا مجموعی سکور 187 پوائنٹس ہو گیا۔ اس کے بعد اس نے تیسرے مرحلے میں 12واں رینک حاصل کیا۔ اس طرح تمام مراحل میں کھیلنے کے بعد وہ 12ویں رینک پر پہنچنے کی وجہ سے آؤٹ ہو گئے اور وہ کوئی میڈل حاصل نہ کر سکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.