ETV Bharat / sports

ایشانت شرما سمیت 29 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ کی سفارش - کرن رجیجو

بھارتی کرکٹر ایشانت شرما، خاتون پہلوان ساکشی ملک اور خاتون ویٹ لفٹر میرابائی چانو سمیت 29 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

arjun award
arjun award
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 8:01 PM IST

وزارت کھیل کی 12 رکنی ایوارڈ کمیٹی نے ارجن ایوارڈ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کی سفارش کی ہے جس پر حتمی فیصلہ مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو کریں گے۔

عام طور پر ارجن ایوارڈ 15 سے 20 کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے لیکن کمیٹی نے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کی بڑی فہرست وزارت کھیل کو بھیجی ہے۔

ان کھلاڑیوں میں استانو داس(تیر انداز)، ہاکی کھلاڑی دپیکا ٹھاکر اور ٹینس کھلاڑی دیوج شرن شامل ہیں۔

یہ بھی دلچسپ امر ہے کہ کمیٹی نے ارجن ایوارڈ کے لیے ایسے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جنہیں پہلے ہی ملک کا سب سے بڑا کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن دیا جاچکا ہے۔

سنہ 2016 میں ریو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد ساکشی ملک کو کھیل رتن سے نوازا گیا تھا جبکہ عالمی چیمپیئن ویٹ لفٹر میرابائی چانو کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ 2018 میں کھیل رتن سے بھی نوازا گیا تھا۔

اب وزیر کھیل کو دیکھنا پڑے گا کہ کیا کھیل رتن سے نوازے گئے کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ دیا جا سکتا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.