ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک: مَرد ہاکی ٹیم کی شرمناک شکست - بھارتی مرد ہاکی ٹیم

ٹوکیو اولمپک میں اپنا پہلا میچ جیتنے والی بھارتی مرد ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 7-1 سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہاکی ٹیم کی شرمناک شکست
ہاکی ٹیم کی شرمناک شکست
author img

By

Published : Jul 25, 2021, 5:23 PM IST

ہاکی پول اے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 7-1 کے بڑے فرق سے شکست دی۔ اس میچ میں بھارت کو چھ پنالٹی کارنر ملے لیکن ٹیم ایک بھی پنالٹی کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی۔

بھارتی ٹیم میچ کے شروع سے ہی کمزور نظر آئی جس کا نتیجہ شکست کی شکل میں سامنے آیا۔

آسٹریلیائی ٹیم نے بھارت کو میچ میں واپسی کا کوئی بھی موقع نہیں دیا حالانکہ بھارت کو 6 پنالٹی کارنر ملے تھے لیکن وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھاسکی۔

بھارتی ٹیم رواں اولمپکس میں اب تک 2 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے ایک میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت کو اگلا میچ ارجنٹینا، اسپین اور جاپان کے خلاف کھیلنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.