ETV Bharat / sports

ماڈرن ہاکی میں فٹنس کا اہم رول - نوجوت کور نے انسٹاگرام لائیو سیشن

بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کی فارورڈ نوجوت کور کا خیال ہے کہ فٹنس ہاکی میں اہم رول ادا کرتا ہے اور فٹ رہنے سے کھلاڑی میچ میں توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

naojot kaor
بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کی فارورڈ نوجوت کور
author img

By

Published : May 15, 2020, 8:11 PM IST

نوجوت کور نے انسٹاگرام لائیو سیشن میں ٹیم کے سائنٹیفک مشیر وائینے لومبارڈ کے ساتھ فٹنس سیشن پر تبادلہ خیال کیا اور کچھ ورزش بھی کیں۔

اس سیشن کا مقصد لاک ڈاؤن کے دوران نوجوت کا فٹنس کو بہتر بنانے اور بنگلور میں واقع اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی ) کیمپس میں سماجی فاصلے کے درست طریقے سے عمل کو یقینی کرنا تھا۔

25 سالہ نوجوت نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ماڈرن ہاکی میں فٹنس اہم رول ادا کرتا ہے۔ اگر کھلاڑی فٹ رہیں گے تو وہ میدان پر درست طریقے سے کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے اور پورے 60 منٹ تک توقع کے مطابق پیش کریں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران بھی ہمارے لیے اپنی فٹنس برقرار رکھنا بہت ضروری ہے اور اس کے لیے ہمیں کچھ وقت ورزش کرنی چاہئے۔ اس سے جب بھی ہم میدان پر اتریں تو ہماری تال برقرار رہے گی۔

سیشن کے دوران نوجوت نے پانچ منٹ تک وارم اپ ورزش کی اور لومبارڈ ناظرین کو ہر ورزش کو سمجھاتے رہے۔ نوجوت نے چار مختلف سیٹ کی ورزش کیں جس میں پہلے سیٹ میں اپر باڈی موومنٹ شامل تھا۔ پہلے سیٹ میں انہوں نے پش اپس سمیت کئی ورزش کیں۔

لومبارڈ نے کہا کہ میرے خیال سے یہ وہ علاقہ ہے جہاں خاتون کھلاڑیوں کو زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے وہ بھی اس وقت جب وہ طویل عرصے سے ٹریننگ نہیں کر پا رہی ہیں۔ اگرچہ ہمارا فٹنس سیشن لاک ڈاؤن کے دوران نوجوت کی فٹنس برقرار رکھنے پر مرکوز ہے جس سے وہ جب بھی ٹریننگ واپس شروع کریں تو ان کی دیکھ بھال کو لے کر کوئی پریشانی نہ کھڑی ہو سکے۔

سیشن کے دوران لومبارڈ اور نوجوت نے کچھ شائقین کے سوالات کے جواب بھی دیے۔ لومبارڈ سے جب فٹنس سیشن کی اہمیت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کھیل میں فٹنس کا اہم رول ہے اور ہاکی میں جسمانی طور پر فٹ رہنا بےحد ضروری ہے۔ کھلاڑیوں کے لئے ٹریننگ اور میچ کے دوران فٹنس مشق کرانا ضروری ہے۔اس سے وہ مضبوط بنتے ہیں اور ان کی قوت مدافعت میں سدھار آتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.