ETV Bharat / sports

اولمپکس میں میڈل جیتنا ہمارا واحد مقصد ہے: نیہا گوئل

بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم کی مڈفیلڈر نیہا گوئل نے کہا کہ ٹیم کا واحد مقصد اگلے سال ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنا ہے۔

indian hockey team
indian hockey team
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 10:18 PM IST

بھارتی ٹیم کی جانب سے 75 میچ کھیلنے نیہا گوئل کا کہنا ہے کہ خواتین ٹیم کا مقصد اولمپکس میں تمغہ جیتنا ہے اور اس کے لیے ٹیم نے تیاری شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس رواں برس جولائی میں منعقد ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اسے آئندہ برس تک ملتوی کردیا گیا۔

ہاکی ٹیم کی 23 سالہ نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ 'اس وقت ہماری توجہ اولمپکس پر مرکوز ہے۔ ہم اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے پچھلے کچھ مہینوں سے سخت محنت کر رہے ہیں اور آنے والے مہینوں میں ہم اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'گزشتہ برس اس ٹیم کے لیے بہت اچھا رہا جہاں ہم نے اولمپک کوالیفائر جیت کر اولمپک کوٹہ حاصل کیا۔ حال ہی میں ہم نے دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور اب ہمارا واحد مقصد اولمپکس میں میڈل جیتنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.