سابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی جاپان کی سُپر اسٹار ناؤمی اوساکا براہ راست سیٹوں میں شکست کے بعد ٹوکیو اولمپکس کے خواتین سنگلز ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
تیسرے راؤنڈ میں اوساکا کو فرینچ اوپن کی سابق فائنلسٹ جمہوریہ چیک کی مارکیٹا وانڈروسووا نے 1-6، 4-6 سے ہرایا۔ اس میچ میں سابق عالمی نمبر ایک ناؤمی اوساکا کافی جدو جہد کرتی نظر آئیں۔
اس کے علاوہ یونان کے اسٹیفانوس سِتسِپاس نے مَردوں کے سِنگلز کے آخری 16 میں جگہ بناکر اپنے نانا کے نقش قدم پر چلنے کی کوششوں کو جاری رکھا۔ سِتسِپاس کے نانا نے اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
سِتسپاس کے نانا سرگیئی سالنیکو سوویت یونین کی اُس فٹ بال ٹیم کا حصہ تھے جس نے 1956 میلبورن گیمز میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ سِتسِپاس کی والدہ روسی اور والد یونانی ہیں۔
ٹوکیو اولمپک گیمز کے افتتاحی میچ تین سیٹ میں جیتنے والے چوتھی سیڈ کے سِسسِپاس نے دوسرے راؤنڈ میں امریکہ کے فرانسس ٹیفوؤ کو 3-6، 4-6 سے شکست دی تھی۔