مدھیہ پردیش میں ایک خاتون ہاکی کھلاڑی کے غائب ہونے کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دموہ میں منعقد ریاستی سطح کے خواتین ہاکی ٹورنامینٹ میں کھیلنے کے لئے جبلپور سے بھی ایک ٹیم دموہ آئی تھی۔
اس سولہ رکنی ٹیم کو دموہ شہر کے ایک سرکاری اسکول میں ٹھہرایا گیا تھا۔ گزشتہ شام جب ٹیم کےکھلاڑی کھانا کھانے کے لئے باہر نکلے لیکن ایک کھلاڑی خوشبو رجک (21) نے باہر جانے سے انکار کردیا جس کے بعدبقیہ کھلاڑی کھانا کھانے چلے گئے۔
کھانا کھانے کے بعد تقریباً رات دس بجے واپس آنے پر کھلاڑیوں نے دیکھا کہ خوشبو کمرے میں نہیں تھی۔ خواتین کھلاڑیوں نے اس کی فوری اطلاع ٹیم منیجر اور سکریٹری کو دی جس کے بعد سبھی لوگوں نے اس کی تلاش شروع کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ کوتوالی پولیس نے گمشدگی کامعاملہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ آج صبح تک لاپتہ کھلاڑی کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔
یو این آئی