اوئی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس ٹورنامنٹ میں عالمی درجہ بندی میں 10 ویں نمبر کی بھارتی ٹیم نے نویں منٹ میں برتری حاصل کرلی جب ڈریگ فلکر گرجيت کور نے پنالٹي کارنر پر گول داغ دیا۔
میزبان ٹیم نے 16 ویں منٹ میں آکی متسهاشي کے میدانی گول سے برابری حاصل کر لی۔پہلا ہاف 1-1 کی برابري پر ختم ہوا۔بھارتی کو 35 ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر ملا جس پر گرجيت نے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول داغنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔
گرجيت کا یہ گول میچ کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔ ہندستان نے اس برتری کو آخر تک قائم رکھا اور کامیابی حاصل کی۔
بھارتی ٹیم کا اب اتوار کو دنیا کی دوسرے نمبر کی ٹیم آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔ بھارتی کے لئے یہ بہت مشکل مقابلہ ہوگا کیونکہ ٹیم گزشتہ 10 مقابلوں میں آسٹریلیا کے خلاف صرف ایک جیت درج کر پائی ہے۔