ETV Bharat / sports

ہماری ٹیم ایشیاء کپ میں بہتر کارکردگی کیلئے پر عزم: سمن

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 8:03 PM IST

جونیئر انڈین ہاکی ٹیم کی کپتان سمن دیوی تھودم نے کہا ہے کہ جونیئر ویمنز ٹیم جاپان میں ہونے والے 2020 جونیئر ایشیاء کپ میں اپنی بہترین کارکردگی کے مظاہرہ کا پورا یقین تھا لیکن کورونا وائرس وبائی مرض کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کی تیاریاں فی الحال رک گئی ہیں۔

سمن دیوی تھودم
سمن دیوی تھودم

سنہ 2020 ویمنز ہاکی جونیئر ایشیا کپ رواں سال جاپان میں 6 اپریل سے شروع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑا۔

سمن نے کہا کہ ہم مارچ کے پہلے ہفتے سے نیشنل کوچنگ کیمپ میں تھے اور ہم جونیئر ایشیاء کپ میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے کیونکہ ایشپا کپ میں اچھی کھیل کے فائدہ ہمیں جنوبی افریقہ میں 2021 میں منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ میں حاصل ہوتا۔

سمن نے گذشتہ سال چار ممالک کے کینٹر فٹزجیرالڈ انڈر 21 ٹورنامنٹ اور بیلاروس ٹور میں کامیابی کے ساتھ ہندوستانی خواتین کی ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے گذشتہ سال دسمبر میں آسٹریلیا میں منعقدہ تین ملکی ٹورنامنٹ میں ٹیم کی بہترین کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

سمن نے کہا کہ ہم نے گذشتہ سال کچھ اچھی پرفارمنس کے ساتھ ایک عمدہ ٹیم بنائی تھی اور ہمیں جاپان میں ہونے والے جونیئر ایشیاء کپ میں اچھی کارکردگی کا یقین تھا۔

سمن نے لاک ڈاؤن کے دوران بنگلور کے نیشنل کوچنگ کیمپ میں ٹھہرنے کا فیصلہ کیا جبکہ ان کے ساتھ آنے والی بہت سے کھلاڑی اس وقت اپنے گھر روانہ ہوگئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ٹکٹ 22 مارچ کے سفر کے لئے بک کیا گیا تھا لیکن میں جنتا کرفیو کی وجہ سے نہیں جا سکی۔ اس کے بعد میں نے اپنا ٹکٹ 24 مارچ کے سفر کے لئے بک کرایا تھا لیکن میں نے بنگلور کے سائی سنٹر میں رہنے کا فیصلہ کیا کیونکہ مجھے لگا کہ یہ محفوظ رہے گا اور اس وقت بہت زیادہ بے یقینی پائی جارہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.