ETV Bharat / sports

من پریت سنگھ ایف آئی ایچ پلیئر آف دی ایئر بنے - ہاکی انڈیا

بھارتی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ نے ایف آئی ایچ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

من پریت سنگھ ایف آئی ایچ پلیئر آف دی ایئر بنے

author img

By

Published : Feb 13, 2020, 8:46 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:13 AM IST

ہاکی انڈیا نے اس انعام کے لئے من پریت کو مبارک باد دی ہے۔من پریت سنگھ نے گزشتہ سال جون میں اڑیسہ کے بھونیشور میں ایف آئی ایچ مرد ہاکی سیریز فائنلس کے دوران بھارت کے لئے اپنے 250 بین الاقوامی میچ پورے کیے تھے۔

من پریت سنگھ ایف آئی ایچ پلیئر آف دی ایئر بنے
من پریت سنگھ ایف آئی ایچ پلیئر آف دی ایئر بنے

ان کی کپتانی میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو فائنل میں شکست دی تھی۔ ان کی کپتانی اور رہنمائی میں بھارت نے گزشتہ سال نومبر میں ایف آئی ایچ اولمپک كواليفائرس میں روس کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپک کا ٹکٹ حاصل کیا تھا۔

من پریت نے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کی دوڑ میں عالمی چمپئن بیلجئم کے وکٹر ویگنیز اور آرتھر وان ڈورن، ایف آئی ایچ پرو لیگ 2019 کے فاتح آسٹریلیا کے اران جالیوسكي اور ایڈی اوكیڈن اور ارجنٹائن کے لوکاس ولا کو پیچھے چھوڑا۔

بھارتی ہاکی کپتان نے کہاکہ میں اس ایوارڈ کو جیتنے پر خود پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میں یہ ایوارڈ اپنی ٹیم کو وقف کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے دنیا بھر میں اپنے شائقین اور بہی خواہوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے حق میں ووٹ دیا۔

یہ دیکھنا بہت خوشگوار ہے کہ بھارتی ہاکی کو کتنا پسند کیا جاتا ہے۔ میں امید کروں گا کہ اس کی حمایت جاری رہے اور ہم اس سے حوصلہ افزا ہوکر ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کریں۔

ہاکی انڈیا کے صدر محمد مشتاق احمد نے اس انعام کے لئے من پریت کو مبارک باد دی ہے۔ ایف آئی ایچ ایوارڈز میں یہ بھارت کا تیسرا ایوارڈ ہے۔

اس سے پہلے بھارتی مرد ہاکی ٹیم کے نوجوان مڈفیلڈر للت ساگر پرساد کو ایف آئی ایچ رائزنگ اسٹار آف دی ائیر اور بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کی اسٹرائیکر لالریمسيامي ایف آئی ایچ رائزنگ اسٹار آف دی ائیر منتخب کیا گیا تھا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.