بھارت کے کامیاب ہاکی کھلاڑیوں میں سے ایک بلبیر سنگھ کو گزشتہ آٹھ مئی کو طبیعت خراب ہونے پر فورٹس اہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ان کے بہت سے اعضاء متاثر ہونے کی صورت میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ وینٹیلیٹر پر ہیں۔ان کی حالت میں معمولی بہتری ہو رہی تھی لیکن آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے ان کی حالت نازک ہو گئی ہے۔
ان کے رشتہ دار کبیر نے بتایا کہ ڈاکٹر مسلسل ان کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔