ETV Bharat / sports

ملک میں آن لائن ہاکی کوچنگ کورس کا انعقاد

ایف آئی ایچ اکیڈمی ،ہاکی انڈیا کوچنگ ایجوکیشن لیول '1 'کوچنگ کورس سیشن کی نظامت ایف آئی ایچ ٹیچر کریں گے۔

ملک میں آن لائن ہاکی کوچنگ کورس کا انعقاد
ملک میں آن لائن ہاکی کوچنگ کورس کا انعقاد
author img

By

Published : May 10, 2020, 6:28 PM IST

ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) اور ہاکی انڈیا کے مشترکہ زیر اہتمام ہندستانی کوچ کے لیے کوچنگ نصاب لیول '1' کا ​​انعقاد کیا جائے گا۔

ملک میں آن لائن ہاکی کوچنگ کورس کا انعقاد
ملک میں آن لائن ہاکی کوچنگ کورس کا انعقاد

11 سے 15 مئی کے درمیان منعقد ہونے والے اس کورس کے لئے کل نو امیدواروں نے درخواست کی ہے۔ ہر امیدوار کی قابلیت کا اندازہ کیا جائے گا اور انہیں کورس کے آخر میں ایف آئی ایچ لیول '1' کوچ سرٹیفکیٹ پیش کئے جائیں گے۔ ہاکی انڈیا کے لیول '2' کوچ کے لئے سند یافتہ امیدوار ہی اس کورس میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

ایف آئی ایچ کی رکنیت، تعلیم اور ترقی چیف مائیک جوائس نے کہاکہ ہاکی انڈیا نے اس طرح کے عملی کورس کی ساخت اور عمل کے تناظر میں بہترین کام کیا ہے جس سے انہیں موجودہ وقت کی ہاکی میں ڈھلنے میں مدد ملے گی۔

مائیک نے کہاکہ ہاکی انڈیا کوچنگ کورس کے لیول '2' کے کامیاب امیدواروں کو ایف آئی ایچ اکیڈمی ،ہاکی انڈیا کوچنگ ایجوکیشن لیول '1' کوچنگ کورس کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ اس کورس کا لیول کامل ہے، جس کی وجہ سے اس میں بغیر تاخیر اسے آن لائن منعقد کیا جا سکتا ہے۔ ایف آئی ایچ کا خیال ہے کہ تمام سرفہرست ہاکی کھیلنے والے ممالک کے ساتھ مل کر اس کھیل کے مختلف پہلوؤں پر کام کیا جانا چاہئے۔

ہاکی انڈیا کے صدر محمد مشتاق احمد نے ہندوستانی کوچ کو لاک ڈاؤن کے دوران ملے اس طرح کے موقع پر خوشی ظاہر کی ہے۔

مشتاق احمد نے کہاکہ ایف آئی ایچ اکیڈمی ،ہاکی انڈیا کوچنگ ایجوکیشن لیول '1' کوچنگ کورس سیشن کا انعقاد ایک شاندار پہل ہے۔ اس لاک ڈاؤن کے دوران ہندستانی کوچ اپنے وقت کا صحیح طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل بھی کوچنگ کورس شاندار طریقے سے منعقد کیا گیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس آن لائن کورس سے ہندوستانی کوچز کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جس سے بالآخر میدان میں بہتر نتائج ملیں گے۔

کوچنگ کورس کا مقصد عملی علم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں مختلف پہلوؤں کے ساتھ شرکاء کو بہتر طریقے سے تیار کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.