بھارتی ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور ارجن ایوارڈ فاتح سنیتا چندرا کا پیر کو یہاں انتقال ہو گیا۔وہ 76 سال کی تھیں۔
مسز چندرا سابق پولیس ڈائریکٹر جنرل يتيش چندرا کی اہلیہ اور صحافی گورو چندرا کی والدہ ہیں۔ان کی آخری رسوم کل صبح 11 بجے کی جائیں گی ۔
وہ سال 1956 سے 1966 تک ہندوستانی ہاکی خواتین ٹیم کے لئے کھیلیں اور اس دوران 1963 سے 1966 تک وہ ٹیم کی کپتان بھی رہیں۔
![ہندوستانی ہاکی ٹیم کی سابق کپتان سنیتا چندرا چل بسی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5865256_hockey2.jpeg)