غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینیگل کے مسلمان فٹ بال کھلاڑی سادیو مانی جو معروف برطانوی فٹ بال کلب لیور پول سے وابستہ ہیں، اس کلب سے ہر ہفتے ایک لاکھ یورو تنخواہ لیتے ہیں۔ ایک سال کا کنٹریکٹ 3 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈز سے زائد کا ہے۔ لیور پول کی مسجد اور ٹوائلٹ کی صفائی کو اپنا معمول بنائے ہوئے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتا چکے ہیں کہ مجھے فخر ہے میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا۔ اسلام میرا دین ہے۔ میرے والد ایک مسجد کے امام ہیں۔
یاد رہے کہ چند عرصے قبل یو ٹیوب پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اسٹار مسلمان فٹ بالر مسجد میں باتھ روم کی صفائی کر رہے تھے۔ یہ مسجد برطانیہ کی ہے جس نام ’الرحمۃ‘ ہے۔ لوگوں کو جب پتہ چلا کہ باتھ روم کی صفائی کرنے والا 27 سالہ سینیگل کا مسلمان اسٹار فٹ بال کھلاڑی سادیو مانی ہے تو ہر کوئی ان کی تعریف کرنے میں مصروف ہے۔
ان کےبارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ایک غریب مسلمان گھر میں پیدا ہوئے، سینیگل کے شہر بامیالی میں زندگی کے ابتدائی دور گزارا، والد مسجد کے ایک پیش امام ہیں۔ جس کی وجہ سے مسجد سے تعلق اوائل عمر میں ہو گیا تھا۔
2016 میں سادیو مانی اپنے آبائی علاقے گئے اور اسی مسجد کا دورہ کیا اور اس مسجد کیلئے خطیر رقم بطور فنڈز دی۔ اس مسجد کی تعمیر ابھی جاری ہے۔ فٹ بالر کی خواہش ہے کہ مسجد کے ساتھ ایک مدرسہ اوراسپتال بھی تعمیر کیا جائے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سادیو مانی نے 2005 میں 13 سال کی عمر میں لیور پول کا میلان کیساتھ فائنل مقابلہ دیکھا تھا اور آج وہ اس ٹیم میں سٹار کھلاڑی کی حیثیت سے کھیل رہے ہیں۔
دوسری طرف سینیگل کے اسٹار فٹبالر سادیو مانی اور مصر کے محمد صالح کو 2019 کے بہترین فیفا مینز پلیئرز کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ لسٹ میں میسی، کرسٹینا رونالڈ سمیت دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
مصر کے محمد صالح نے اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے گزشتہ سیزن میں 27 گول کر کے سب کو حیران کر دیا ہے، ہر کوئی ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پا رہا۔
سینیگل کے معروف فٹ بالر سادیو مانی نے بھی ایک سیزن کے دوران 26 مرتبہ گیند کو فٹبال کے جال میں ڈال چکے ہیں۔