بھارتی فٹبال کی تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ آئی لیگ 2021 میں اس مرتبہ ملک کی مختلف ریاستوں سے کل 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل شمالی 24پرگنہ ضلع کے بدھیان نگر تھانہ علاقے میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں محمڈن اسپورٹنگ اور دہلی کی ٹیم سیدیوا ایف سی کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا. اس میچ کو راست نشر کیا جائے گا۔
آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے سی ای او سنندھر کا کہنا ہے کہ ابھی پہلے دس راؤنڈ کے میچوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے. اس کے بعد مستقبل کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر آئی لیگ میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں بائیو ببل میں رہیں گی۔ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا یہ سب سے محفوظ طریقہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ریئل کشمیر ایف سی سیمی فائنل میں
اے آئی ایف ایف کے سی ای او نے اسٹینڈ میں شیدائیوں کی تعداد کو محدود رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شیدائیوں کی موجودگی کون نہیں چاہتا ہے لیکن کورونا کی موجودہ صورتحال ہمیں اس کی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ آئی لیگ سکنا ڈویژن کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ کرانے کا تجربہ یے. اس کی مدد سے آئی لیگ کے میچ بھی منعقد کرائے جائیں گے.