جنوبی امریکہ فٹبال گورننگ باڈی کے مطابق کوپا امریکہ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران ارجنٹائن فٹبالر لیوینل میسی نے حریف ٹیم کے کھلاڑی کوگالی دی تھی ۔ گورننگ باڈی نے سخت کارروا ئی کرتے ہوئے ان پر تینوں مہینوں کی پابندی اور جرمانہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ لیوینل میسی پر پابندی کے سبب بین الاقوامی دوساتنہ میچوں میں وہ اپنی قومی فٹبال ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔
ارجنٹائنا کو پانچ ستمبر کوچلی،10 ستمبر کومیکسیکواور 10 اکتوبر کو جرمنی کے خلاف بین الاقوامی دوستانہ مینچ کھیلنا ہے۔
لیوینل میسی نے پابندی تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ناانصافی ہے۔ برازیل کی راہ ہموار کرنے کے لیے مجھ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جنوبی امریکہ فٹبال گورننگ باڈی برازیل کی حمایتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں کسی بھی بدعنوانی کاحصہ نہیں بنوں گا۔جنوبی امریکہ فٹبال گورننگ باڈی ارجنٹائنا کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔ ریفریوں کو پسندیدہ ٹیموں کی حمایت کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا تاہے۔