ETV Bharat / sports

Real Kashmir FC: بھارتی فٹبال میں ریئل کشمیر ایف سی کا مستقبل - مغربی بنگال کی خبر

ریئل کشمیر ایف سی Real Kashmir FC in indian football مسلسل دوسری مرتبہ آئی ایف اے شیلڈ جیتنے والا دوسرا کلب بننے کے بعد بھارتی فٹبال میں اس کے مستقبل کو لے کر بحث جاری ہے۔

بھارتی فٹبال میں ریئل کشمیر ایف سی کا مستقبل

author img

By

Published : Dec 21, 2021, 8:13 AM IST

بھارتی فٹبال کی تاریخ مغربی بنگال کے ارد گرد ہمیشہ سے ہی گھومتی رہی ہے، اسی وجہ سے ہی کولکاتا کو بھارتی فٹبال Indian Football کا مرکز کہا جاتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران گوا، شمال مشرقی خطہ کی ریاستوں اور جنوبی ہند کے چند کلبوں جس میں بنگلورو ایف سی بھی شامل ہیں، نے کولکاتا شہر میں فٹبال کے میچز کھیل کر شہر کو زینت بخشی ہے۔

بھارتی فٹبال میں ریئل کشمیر ایف سی کا مستقبل

اسی درمیان جموں و کشمیر سے ریئل کشمیر ایف سی Real Kashmir FC in indian football کے نام سے ایک کلب کی بھارتی فٹبال میں انٹری ہوتی ہے۔ پہلے آئی لیگ سیکنڈ ڈویژن میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے بعد آئی لیگ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس وقت بھی اس کلب کے مستقبل کو لے کر کئی سوال کئے جاتے رہے، اس کے بعد کشمیری کلب آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ 2020 کھیلنے کے لئے کولکاتا پہنچتا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں محمڈن اسپورٹنگ سمیت کئی بڑی ٹیموں کو شکست دے کر بھارتی فٹبال کی تاریخ میں آئی ایف اے شیلڈ خطاب جیتنے والا کشمیر کا پہلا کلب بنا۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران ریئل کشمیر ایف سی بنگلورو ایف سی کے بعد سب سے زیادہ ترقی کرنے والا کلب بنا اور اس کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

مغربی بنگال میں کھیلے گئے آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 میں اس ٹیم کے سامنے نہ صرف خطاب کے دفاع کرنا بلکہ یہ ثابت کرنے کا چیلنج تھا کہ گزشتہ سال چمپیئن کلب آف انڈیا بننا کوئی اتفاق کی بات نہیں تھی۔the future of real kashmir fc in indian football ۔

اس مرتبہ ریئل کشمیر ایف سی نے آئی لیگ کھیلنے والی تین ٹیموں محمڈن اسپورٹنگ، گوکلم کیرالہ ایف سی اور سرینیڈی دکن ایف سی کو شکست دے کر خطاب کا دفاع کیا۔ یہ کوئی اتفاق کی بات نہیں ہو سکتی ہے۔

دوسری طرف کلکتہ فٹبال لیگ 2021 چمپئن محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم خطاب جیتنے کے مضبوط دعویداروں میں سے ایک تھی لیکن ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی اسے لے ڈوبی۔

اس کے علاوہ گوکلم کیرالہ ایف سی سے بڑی امیدیں تھی لیکن سیمی فائنل میں ریئل کشمیر ایف سی کے ہاتھوں شکست کے سبب تمام امیدوں پر پانی پھیر گیا۔

حیدرآبادی کلب سرینیڈی دکن ایف سی فائنل تک کامیابی کے ساتھ سفر کیا لیکن خطاب سے ایک قدم دور رہ گیا اور رنرس آپ مقام پر اکتفا کرنا پڑا۔

ریئل کشمیر ایف سی مغربی بنگال کو دوسرا ہوم گراؤنڈ کے طور پر استعمال کرتا ہے ٹیم کے غیرملکی کوچ رابرٹسن بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.