کلیانی کے خوبصورت میونسپل اسٹیڈیم میں آج دوپہر مہمان ٹیم ریئل کشمیر ایف سی اور آرین کلب آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے لئے آج کھیلے جانے والا میچ کافی اہم ہے۔ پوائنٹ ٹیبل میں ریئل کشمیر ایف سی پہلا میچ جیت کر اپنے گروپ بی میں تین پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔
پیرلیس ایس اور آرین کلب بغیر کھاتا کھولے دوسری اور تیسری پوزیشن پر آرین کلب نے ابھی تک ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے۔
میزبان ٹیم آرین کلب کو اگر آج کے میچ میں جیت ملتی ہے تو گروپ بی کافی دلچسپ ہو سکتا ہے کیونکہ ریئل کشمیر ایف سی کو ٹورنامنٹ سے باہر کا راستہ دیکھنا پڑ ے۔ دوسری طرف ریئل کشمیر ایف سی کو آئی ایف اے شیلڈ کے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے آج کے میچ میں شکست سے بچنا ہوگا۔
ریئل کشمیر ایف سی کو جیت ملنے کی صورت میں چھ پوائنٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جائے گی۔ ڈرا کی صورت میں بھی ریئل کشمیر ایف سی کو پیرلیس ایس سی اور آرین کلب کے نتیجے کا انتظار کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ 123 ویں آئی ایف اے شیلڈ 2020 کے پہلے میچ میں ایک صفر سے پچھڑنے کے باوجود ریئل کشمیر ایف سی نے پیرلیس ایس سی کو 1-2 سے شکست دی تھی۔