ETV Bharat / sports

ریئل کشمیر ایف سی کی محمڈن اسپورٹنگ پر جیت - مغربی بنگال

رئیل کشمیر ایف سی نے محمڈن اسپورٹنگ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 1-2 سے شکست دے کر آئی لیگ میں ٹاپ فائیو میں جگہ بنا لی ہے۔

ریئل کشمیر ایف سی کی محمڈن اسپورٹنگ پر جیت

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 10:25 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور رئیل کشمیر ایف سی کا مقابلہ ہوا جس میں ریئل کشمیر نے بازی مار لی۔

محمڈن اسپورٹنگ اور رئیل کشمیر ایف سی کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے پے در پے حملے کئے۔

کھیل کے 33 ویں منٹ پر ڈی فاروق بھٹ نے گول کرکے رئیل کشمیر ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کی جانب سے اسکور کرنے کی کافی کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا۔ کھیل کے 50 ویں منٹ پر رابررٹسن نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے رئیل کشمیر ایف سی کو 0-2 کی سبقت دلادی جبکہ 72 ویں منٹ میں مانجی پیڈرو نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی لیکن یہ اسکور میچ ختم ہونے تک برقرار رہا۔

رئیل کشمیر ایف سی نے 1-2 سے جیت درج کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن کے ساتھ آئی لیگ میں اپنی مہم کا اختتام کیا جبکہ محمڈن اسپورٹنگ کو پلے آف راؤنڈ میں آخری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔

اس جیت کے ساتھ رئیل کشمیر ایف سی 15 میچوں میں 21 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر رہی جبکہ محمڈن اسپورٹنگ اتنے ہی میچوں میں 20 پوائنٹ کے ساتھ آخری مقام پر رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.