ETV Bharat / sports

قطر عالمی کپ ہر لحاذ سے شاندار ہوگا: روبی فالر - عالمی معیار کی سہولیات سے لیس شاندار اسٹیڈیم

لیورپول کے سابق اسٹرائیکر روبی فالر قطر میں سال 2022 میں ہونے والے فیفا عالمی کپ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ قطر عالمی کپ ہر لحاظ سے شاندار اور زبردست ہوگا۔

Robbie Fowler
روبی فالر
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 8:52 PM IST

قطر نے ایشیا میں دوسری مرتبہ اور مشرق وسطی میں پہلی مرتبہ ہونے والے اس انعقاد کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کی سہولیات آراستہ اسٹیڈیم بنائے ہیں جو ابھی سے فٹ بال شائقین کو اپنی طرف راغب کرنے لگے ہیں۔ قطر نے ورلڈ کپ کے لئے آٹھ اسٹیڈیم تیار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور ان میں سے چار کا افتتاح ہوچکا ہے۔ باقی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ ان اسٹیڈیمز کے ذریعے قطر شائقین کے لئے ایک عظیم تجربے کا وعدہ کر رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2022 کا ورلڈ کپ قطر کورونا کی وبا کے بعد منعقد ہونے والے اہم کھیل اسپانسروں میں سے ایک ہوگا۔قطر ورلڈ کپ کئی لحاظ سے منفرد اور انوکھا ہوگا اور روبی فالر کا یہ بھی خیال ہے کہ یہ کھلاڑیوں اور شائقین کے لئے ایک بہت بڑا ایونٹ ہوگا۔

انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) میں ایس سی ایسٹ بنگال کی کوچنگ کرنے والے فالر نے کہا ، "مجھے سچ میں یقین ہے کہ قطر میں ورلڈ کپ بہت شاندارہوگا۔" ہمیشہ سے ہی قطر کے بہت سارے نقاد رہے ہیں ، لیکن فالر کا خیال ہے کہ مشرق وسطی کا یہ ملک دو سال سے بھی کم عرصے میں ایک شاندار ورلڈ کپ کا انعقاد کرکے اپنے تمام ناقدین کو خاموش کردے گا۔

Exquisite stadium with world class facilities
عالمی معیار کی سہولیات سے لیس شاندار اسٹیڈیم

روبی فالر نے کہا ، "سب کی نگاہ ان پر ہے۔ لوگ چاہیں گے کہ وہ ناکام ہو جائیں لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ وہ ناکام ہوں گے۔ میرے خیال میں وہ ایک زبردست انعقاد کریں گے اور اس ورلڈ کپ کو کبھی نہ فراموش کرنے والا تجربہ بنائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ بہت سارے لوگوں کو غلط ثابت کردیں گے۔

انگلینڈ کے 26 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے روبی فالر 2002 میں ایشیا میں پہلی مرتبہ منعقد فیفاعالمی کپ میں انگلش ٹیم کا حصہ تھے جو کوارٹرفائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔ ان کا خیال ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے کافی اصلاح کیا ہے اور ابھی وہ یوروپ کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ 45 سال کے روبی فالر کا خیال ہے کہ تھری لائنس نام سے مشہور انگلینڈ کی ٹیم دوحہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

انہوں نے مزیدکہا ’’ پیپر پر انگلینڈ کی ٹیم ہمیشہ اچھی ہوتی ہے لیکن ہر مرتبہ فکر کی ایک وجہ ہوتی ہے کیونکہ دوسری ٹیمیں بھی اچھی ہیں اور اچھی تیاری کے ساتھ آتی ہیں۔ کبھی کبھی آپ کہتے ہیں کہ یوروپ کی ٹیم اچھی ہیں۔ یہ ہمیشہ ہوتا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کے پاس کچھ بہترین کھلاڑی ہیں اور اس لئے میں اسے بہترین ٹیم کے زمرے میں رکھ سکتا ہوں۔‘‘

فالر نے بتایا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے 2017 میں ہندوستان میں منعقدہ انڈر 17 فیفا ورلڈ کپ میں خطات جیتا تھا اور اس ٹیم کے بہت سے کھلاڑی آج انگلینڈ کی سینئر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں فل فوڈین ، کالم ہڈسن اوڈوئی اور جڈون سانچو شامل ہیں۔

فالر نے کہا "اگر آپ 2017 میں جائیں اور دیکھیں کہ انڈیا میں منعقدہ انڈر 17 ورلڈ کپ ، جو انگلینڈ نے جیتا تھا ، اس ٹیم کے بہت سے کھلاڑی انڈر 21 ٹیم میں گئے تھے ، بہت سے کھلاڑی پریمیر لیگ میں گئے اور کئی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم میں جگہ بنائی ۔ ایسی صورتحال میں انگلینڈ کے پاس ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی گنجائش رہتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ یقین کیا ہے کہ ہم ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.