ETV Bharat / sports

ڈورنڈ کپ کا افتتاحی میچ: محمڈن اسپورٹنگ کا ایئرفورس سے مقابلہ اتوار کو - اردو نیوز کولکاتا

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں 130 واں ڈورنڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے افتتاحی میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور ایئرفورس کی ٹیمیں اتوار کے دن آمنے سامنے ہوں گی۔

mohammedan sporting will kick off durand cup 2021 campaign against air force team
ڈورنڈ کپ 2021 کے افتتاحی میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کا ایئرفورس سے مقابلہ اتوار کو
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 9:41 PM IST

ڈورنڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا یہ 130 واں ایڈیشن ہے۔ بھارت کی آزادی سے 49 برس پہلے 1888 میں ہماچل پردیش میں اس تاریخی فٹبال ٹورنامنٹ کی شروعات ہوئی تھی۔ اس وقت سے لے کر آج تک ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

durand cup 2021
ڈورنڈ کپ

محمڈن اسپورٹنگ وہ کلب ہے جس نے بھارت کی آزادی سے پہلے 1940 میں برطانوی دور حکومت میں انگریزی ٹیموں کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ڈورنڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

durand cup 2021
ڈورنڈ کپ

ڈورنڈ کپ میں محمڈن اسپورٹنگ کی تاریخی جیت دراصل بھارت میں انگریزوں پر آزادی سے قبل کھیل کے میدان میں پہلی کامیابی تھی۔

durand cup 2021
ڈورنڈ کپ

انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغربی بنگال) کے مطابق ڈورنڈ کپ 2021 میں محمڈن اسپورٹنگ کے علاوہ آئی لیگ کی دوسری ٹیمیں گوکھلم کیرالہ ایف سی، سدیوایف سی اور بنگلورو یونائٹیڈ ایف سی کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی۔

اس کے علاوہ آئی ایس ایل کی فرنچائزی ٹیموں بنگلورو ایف سی، کیرالہ بلاسٹرس، حیدرآباد ایف سی کے علاوہ انڈین آرمی ریڈ اینڈ گولڈ، بھارتی بحریہ اور سی آر پی ایف کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

گروپ اے کے پہلے میچ میں ایئرفورس کی ٹیم کے خلاف محمڈن اسپورٹنگ مضبوط اور متوازن کہی جا سکتی ہے کیونکہ اس ٹیم میں تجربہ کار غیرملکی اور مقامی کھلاڑی موجود ہیں۔ محمڈن اسپورٹنگ کے روسی کوچ آیندریو چینسکیوا کا خیال ہے کہ جب تک میچ جیت لی نہیں جاتی اس وقت تک حریف کو کسی بھی قیمت پر کمزور سمجھنا بڑی بھول ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیائے فٹبال کے تیسرے اور ایشیا کے قدیم ترین فٹبال مقابلوں میں سے ایک ڈورنڈ کپ 2021 کے تمام میچز مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم، موہن بگان گراؤنڈ اور کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

کلکتہ فٹبال لیگ 2021:محمڈن اسپورٹنگ نے ریلوے ایف سی کو ہرایا

بھارت میں برطانوی حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ 1888 میں اس وقت کے وائسری ماسٹر ڈورنڈ نے ہماچل پردیش میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا۔ محمڈن اسپورٹنگ کی 1940 میں پہلی مرتبہ برطانوی ٹیموں کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا ملک کی آزادی سے پہلے 1888 سے لے کر 2019 تک اس مقابلے کا انعقاد کا سلسلہ بدستور جاری رہا لیکن گزشتہ برس 2020 میں کورونا وائرس کے سبب تاریخی فٹبال ٹورنامنٹ کو منسوخ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.