کولکاتا: ایشیا کے قدیم ترین فٹبال ٹورنامنٹ کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں شرکت کرنے والی شہرہ آفاق محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے زوردار مشق میں مصروف ہے۔
روسی کوچ کی نگرانی میں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کے کھلاڑی اس وقت سالٹ لیک اسٹیڈیم کے اسپورٹنگ کمپلیکس میں مشق میں مصروف ہیں۔
روس سے تعلق رکھنے والے ایندیو چینسیکوا کا بھارت میں بطور فٹبال کوچ یہ پہلا تجربہ ہے، ان کی نگرانی میں محمڈن اسپورٹنگ نے اپنے پہلے میچ میں ساؤدرن سمیتی کے خلاف بڑی جیت درج کرکے دوسری ٹیموں کے لئے خطرہ پیدا کردی ہے۔
مزید پڑھیں:کلکتہ فٹبال لیگ 2021: ریلوے ایف سی نے ساؤدرن سمیتی کو 1-2 سے ہرایا
روسی کوچ ایندریو چینسیکوا کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم اس مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ 2021 اور آئی لیگ دونوں میں توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، شیدائیوں کو بھی اپنی سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کو بھر پور حمایت کرنے کے لئے اسٹیڈیم تک آنا چاہئے۔
دوسری طرف آئی ایف اے کی جانب سے آج ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والا ایسٹ بنگال اور ساؤدرن سمیتی کا میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
مالی اور اسپانسر مسئلے سے دوچار، سو سال پرانا کلب ایسٹ بنگال کا شری سیمنٹ کمپنی سے معاہدہ ٹوٹ جانے کے سبب اس کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔