مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں سیاہ سفید جرسی والی محمڈن اسپورٹنگ اور سدھرن سمیتی کی ٹیمیں نبرد آزما ہوئیں۔
کلکتہ فٹبال لیگ 2021: محمڈن اسپورٹنگ نے سادھرن سمیتی کو شکست دے دی شروعات سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گرفت مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کی۔تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل محمڈن اسپورٹنگ نے نیکولا کے گول کی بدولت حریف ٹیم پر ایک - صفر کی سبقت حاصل کر لی۔
محمڈن اسپورٹنگ نے ساؤدرن سمیتی کو شکست دے دی حریف ٹیم سادھرن سمیتی میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہی تھی تبھی کھیل کے 40 ویں منٹ پر شیخ فیاض نے گول کرکے اپنی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کو 0-2 کی سبقت دلائی۔
محمڈن اسپورٹنگ نے ساؤدرن سمیتی کو شکست دے دی پہلے ہاف کے اختتام تک سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کی 0-2 کی سبقت برقرار رہی۔ سدھرن سمیتی کی جانب سے کوئی گول نہیں ہو سکا۔
محمڈن اسپورٹنگ نے ساؤدرن سمیتی کو شکست دے دی دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رہا۔ حریف ٹیم سدھرن سمیتی بھی میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی۔ اس ہاف میں سدھرن سمیتی کی جانب سے چند خوبصورت تحریکیں دیکھنے کو ملیں لیکن محمڈن اسپورٹنگ کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈال نہ سکی۔
محمڈن اسپورٹنگ نے ساؤدرن سمیتی کو شکست دے دی کھیل کے 84 ویں منٹ پر اظہرالدین ملک نے شاندار گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 0-3 کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔کھیل کے اختتام تک سدھرن سمیتی کی ٹیم میچ میں واپس آنے کی ناکام کوشش کرتی رہی لیکن محمڈن کے دفاعی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کے سبب حریف ٹیم کی ایک نہ چلی۔محمڈن اسپورٹنگ نے سادھرن سمیتی کو 0-3 سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسری ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ واضح رہے کہ 1933 میں محمڈن اسپورٹنگ کو قدیم ترین فٹبال مقابلے میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے اور سیاہ سفید جرسی والی ٹیم برطانوی ٹیموں کو شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ آزادی سے بھارت کی سرزمین پر انگریزوں کی یہ پہلی شکست تھی۔
اس کے بعد 1935سے 1941 تک شہرہ آفاق محمڈن اسپورٹنگ کا انگریزوں پر اجارہ داری قائم رہا۔ اس درمیان 1939 میں موہن بگان کلب کو ایک مرتبہ چیمپین ہونے کا موقع ملا۔