مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم کلکتہ فٹبال لیگ 2021 پرئمیر ڈویژن گروپ اے میں محمڈن اسپورٹنگ اور بی ایس ایس اسپورٹنگ کلب کی ٹیمیں نبرد آزما ہوئیں۔
محمڈن اسپورٹنگ کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری سیاہ سفید جرسی والی محمڈن اسپورٹنگ کے سامنے گزشتہ میچ میں بھوانی پور ایف سی کے ہاتھوں ملی شکست کو بھلا کر بی ایس ایس اسپورٹنگ کلب کے خلاف نئی شروعات کرنے کا چیلنج درپیش تھا۔
محمڈن اسپورٹنگ کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری بھوانی پور کے خلاف کھیلے گئے میچ کے برعکس محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم آج کے میچ میں چند تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری تھی۔ مگر اس کے باوجود سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے اسٹار کھلاڑیوں کو بی ایس ایس اسپورٹنگ کلب کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود کوئی گول نہیں ہو سکا اور میچ کا اسکور 0-0 رہا۔ دوسرے ہاف میں بی ایس ایس اسپورٹنگ کلب نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔ کھیل کے اختتام تک برتری حاصل کرنے کا دلچسپ مقابلہ جاری رہا۔کھیل کے انجوری ٹائم 90+2 ویں منٹ پر دیپک رجک نے گول کرکے اپنی ٹیم بی ایس ایس اسپورٹنگ کلب کو مضبوط اور متوازن ٹیم محمڈن اسپورٹنگ پر اپ سیٹ جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔
بی ایس ایس اسپورٹنگ پانچ میچوں میں تین جیت اور ایک ڈرا کی بدولت 10 پوائنٹ کے ساتھ ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ بھوانی پور ایف سی 8 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ یونائٹیڈ ایس سی اور محمڈن اسپورٹنگ 7-7 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہے