ETV Bharat / sports

چرچل برادرس اور محمڈن اسپورٹنگ کا میچ ڈرا - ہیرو ون لیگ فٹبال ٹورنامینٹ

چرچل برادرس اور میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے مابین کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوگیا، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

match draw between churchill brothers and mohammadan sporting
چرچل برادرس اور محمڈن اسپورٹنگ کا میچ ڈرا
author img

By

Published : Jan 14, 2021, 10:54 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں جاری ہیرو ون لیگ فٹبال ٹورنامینٹ میں آج میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور گوا کی ٹیم چرچل برادرس کے مابین کھیلا گیا۔

میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور مہمان ٹیم چرچل برادرس نے جارحانہ انداز میں کھیل کی شروعات کی، دونوں ٹیموں نے شروعات سے ہی ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے پے در پے حملے کیے۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی لیکن کسی کو کامیابی نہیں ملی اور اسکور 0-0 رہا، دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ اور چرچل برادرس کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کی بدولت میچ میں اپنی اپنی گرفت مضبوط بنانے کی بھر پور کوشش کی۔

کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی جنگ جاری رہی لیکن گول کرنے میں کسی کو کامیابی نہیں ملی اور میچ 0-0 پر ختم ہوگیا، میچ برابری پر ختم ہونے کے سبب دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.