ETV Bharat / sports

لیور پول کی پریشانیوں میں اضافہ

author img

By

Published : May 7, 2019, 10:56 AM IST

انگلش فٹبال کلب لیورپول کے فارورڈ محمد صلاح اور رابرٹو فرمینو آج بارسلونا کے خلاف ہونے والے یورپی چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔

لیورپول کے کوچ جرگن كلاپ نے کہا کہ دونوں کھلاڑی زخمی ہیں اور وہ آج بارسلونا کے خلاف ہونے والے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے، محمد صلاح سنیچر کو نیو کیسل یونائیٹیڈ کے خلاف میچ میں زخمی ہو گئے تھے اس میچ میں لیور پول نے 2-3 سے فتح حاصل کی تھی۔

زخمی ہونے کے بعد صلاح کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جانا پڑا تھا۔

میدان پر زخمی محمد صلاح
میدان پر زخمی محمد صلاح
واضح رہے کہ صلاح کی مخالف ٹیم کے گول کیپر مارٹن ڈبراؤكا سے ٹکر ہو گئی تھی۔

جبکہ فرمینو پٹھوں میں چوٹ کی وجہ سے پچھلا مقابلہ نہیں کھیلے سکے تھے اور اب وہ بارسلونا کے خلاف بھی میدان سے دور ہی رہیں گے۔

رابرٹو فرمینو
رابرٹو فرمینو

كلاپ نے کہا کہ ہمارے دنیا کے دو سب سے بڑے اسٹرائیکر کل کے میچ کے لئے دستیاب نہیں رہیں گے اور کل کے میچ میں ہمیں کم از کم چار گول کرنا ہوگا جو ان دونوں کے بغیر آسان نہیں ہوگا لیکن ہم پورے 90 منٹ تک میدان میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، یہی ہماری حکمت عملی ہے اور اگر ہم ایسا کر سکتے ہیں تو یہ شاندار ہوگا۔

صلاح نے نے اس سیزن میں اب تک 22 گول کئے ہیں، كلاپ کو امید ہے کہ صلاح اتوار کو وولوس کے خلاف ہونے والے سیزن کے آخری لیگ میچ تک فٹ ہو جائیں گے اور وہ اس میچ میں کھیلیں گے

صلاح کے علاوہ لیورپول کے اسٹار مڈفیلڈر نابی كیتا بھی پیر میں چوٹ کی وجہ سے دو ماہ کے لئے باہر ہو گئے ہیں، اب وہ اس سیزن اپنی ٹیم کے لئے ایک بھی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.