ETV Bharat / sports

لیونل میسی بارسلونا ٹریننگ کیمپ میں لوٹے

ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی ایف سی بارسلونا کے ٹریننگ کیمپ میں دکھائے دیئے، میسی نے 11 روز قبل بارسلونا کلب چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

messi
messi
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 10:37 PM IST

لیونل میسی نے بارسلونا کے ساتھ رہنے کے اپنے فیصلے کے تین دن بعد ٹریننگ شروع کردی ہے۔ کلب نے یہ جانکاری ان کی تربیت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے دی۔ پہلے دن میسی نے تنہا مشق کی۔

کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہونے کے بعد ہی وہ ٹیم میں شامل ہوسکیں گے۔ 33 سالہ کھلاڑی کا رونالڈ کوومین کے کوچ بننے کے بعد پہلا ٹریننگ سیشن تھا، کوومین کو گزشتہ ماہ کیو کے سیٹین کی جگہ ٹیم کا ہیڈ کوچ نامزد کیا گیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بائرن میونخ کے خلاف چیمپئنز لیگ میں بارسلونا کی شکست کے بعد سیٹین کو ہٹا دیا گیا تھا۔ کوومین 2022 تک بارسلونا کے کوچ رہیں گے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی نے گزشتہ ہفتے جمعہ کو بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ تبدیل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش نہیں ہوں لہذا کلب چھوڑنا چاہتا تھا لیکن مجھے ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ میں قانونی جنگ نہیں لڑنا چاہتا تھا۔ لہذا میں نے کلب میں مزید ایک سال رہنے کا فیصلہ کیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پچھلے ماہ 15 اگست کو بایرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کو 2-8 سے شکست دی تھی۔ یہ کلب کی اب تک کی سب سے بڑی شکست تھی۔ اس کے بعد ہی میسی نے بارسلونا سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے یہ معلومات کلب کو ایک فیکس بکے ذریعے دی تھی۔ وہ ٹیم کے پری سیزن ٹریننگ سیشن سے قبل کورونا ٹیسٹ کرانے تک نہیں پہنچ سکے تھے لیکن بارسلونا کی انتظامیہ نے ان پر یہ واضح کردیا کہ اگر وہ کلب چھوڑنا چاہتے ہیں تو انہیں پہلے 700 ملین یورو (تقریبا 6 ہزار کروڑ روپیہ) ادا کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.