ETV Bharat / sports

میسی نے لاک ڈاؤن کے بعد میدان پر واپسی کی

author img

By

Published : Jun 14, 2020, 8:08 PM IST

سپر اسٹار لیونل میسی نے کورونا کے سبب لاک ڈاؤن کے درمیان ہفتہ کو فٹبال سرگرمیاں دوبارہ سے شروع ہونے کے بعد میدان پر واپسی کرتے ہوئے اپنا جلوہ دکھایا اورلا لیگا میں سنیچرکو اپنی ٹیم بارسلونا کو وجہ سے ریئل میلورکا کے خلاف 4-0 سے آسان فتح دلادی۔

لیونل میسی
لیونل میسی

کورونا کی وجہ سے ہسپانوی فٹ بال کو تین ماہ کے لئے بند رکھنے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا اور چمپیئن ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ لیگ کی معروف بارسلونا کی فتح میں میسی نے ایک گول کیا اور دو گول میں مدد کی۔

دوسرے ہی منٹ میں ہیڈر سے چلی کے مڈفیلڈر آرٹورو وڈال نے گول کیا۔ ٹیم کا دوسرا گول پہلے ہاف میں ڈنمارک کے بین الاقوامی مارٹن بریتھویٹ نے کیا۔ میسی کے ہیڈر نے بریتھویٹ کے گول میں مدد کی۔ جورڈی البا نے میسی سے ملی گیند پر 79 ویں منٹ میں ٹیم کا تیسرا گول کیا۔

ارجنٹینا کے میسی نے انجری ٹائم میں گول کرکے اسکور 4-0 کردیا۔ اس سیزن میں ان کا 20 واں گول تھا۔ یہ مسلسل 12 واں سیزن ہے جب میسی نے لیگ کے 20 گول اسکور کیے ہیں۔

اس جیت کے بعد بارسلونا کے 28 میچوں سے 61 پوائنٹس ہیں اور وہ اپنے قریب ترین حریف ریال میڈرڈ سے پانچ پوائنٹس آگے ہیں۔

یہ میچ بغیر کسی تماشائی کے کھیلا گیا تھا لیکن ایک مداح ارجنٹینا کی جرسی پہنے کسی طرح گراؤنڈ تک پہنچا لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے اسے میدان سے باہر کردیا۔

برلن سے موصولہ اطکاعات کے مطابق بائیرن میونخ نے لیون گورٹزکا کے دیر سے کئے گئے گول کی بدولت ہفتے کے روز میچوں کے 31 ویں راؤنڈ میں بوروسیا مونشن گلاڈ باخ کو 2-1 سے شکست دے کر بنڈس لیگا کے اپنے آٹھویں سیدھے لیگ ٹائٹل کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھالیا۔

بائیرن کو اپنے ٹاپ اسٹرائیکر رابرٹ لیوینڈوسکی اور معاون تھامس مولر کے بغیر کھیلنا پڑا لیکن جرمنی کے ریکارڈ چمپئنز نے اس کھیل میں گول کا پہلا موقع بنایا جب مائیکل کیوزنس نے میچ میں 11 منٹ میں اسکور کردیا۔

دوسری جانب اطالوی کوپا اٹالیا کپ کے سیمی فائنل میں یوونٹس اور اے سی میلان کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔ رونالڈو نے یوونٹس کی جانب سے پنالٹی مس کردی۔ میچ برابر ہونے کے باوجود اوے گول کی بنیاد پر یوونٹس کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

13 مرتبہ کی چمپیئن ٹیم یوونٹس اور اے سی میلان کا فرسٹ لیگ سیمی فائنل ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

میچ کے 16 ویں منٹ میں ریبچ کے ہینڈل بال کی وجہ سے انہیں ریڈ کارڈ دکھایا گیا اور ریفری نے یوونٹس کے حق میں پنالٹی دی لیکن رونالڈو اس پر گول کرنے میں ناکام ہوگئے۔اس کے بعد بھی پورے میچ میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی یوں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا لیکن یوونٹس کی ٹیم اوے گول کی بنیاد پر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

فائنل میں یوونٹس کا مقابلہ انٹر میلان اور نیپولی کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.