ETV Bharat / sports

میسی کے گول کی بد ولت بارسلونا فاتح

ارجنٹینا کے اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی کے 86 ویں منٹ میں بہترین گول کی بدولت بارسلونا نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف 1-0 کی دلچسپ فتح کے ساتھ لا لیگا میں اپنی پوزیشن اور مضبوط کر لی۔

بھارت ہی آسٹریلیاکواس کے گھرمیں شکست دے سکتا

author img

By

Published : Dec 2, 2019, 10:32 PM IST

پیرس میں بیلن ڈی اور خطاب کے مضبوط دعویدار مانے جا رہے لیوئنل میسی نے وانڈا میٹروپولٹانو میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کو دلچسپ جیت دلا دی جبکہ ایک وقت دونوں ٹیمیں گول بغیرڈرا کی طرف بڑھ رہی تھیں۔ ٹیم کے کوچ ایرنیسٹو ویلویردے نے مانا کہ میسی کی موجودگی ٹیم کیلئے ہمیشہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

ارجنٹینا کے اسٹرائیکر نے لوئیس سواریز کے ساتھ مل کر اس کارکردگی سے بارسلونا کی حیثیت لا لیگا میں مضبوط کر دی ہے اور اب وہ ٹیبل میں ریال میڈرڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

کوچ نے کہاکہ ہمارے لیے تین پوائنٹس اہم ہین اور ہمیں کرسمس سے پہلے کافی اعتماد حاصل ہوا ہے۔ایٹلیٹکو ابھی بارسلونا اور ریال میڈرڈ دونوں سے ہی چھ پوائنٹس کے فرق پر ہے جبکہ اس کا ابھی ایک میچ باقی ہے جو 18 دسمبر کو کیمپ نو میں كلاسكو میں منعقد ہوگا۔

سیزن کے دوسرے حصے میں ایٹلیٹکو کو باركا اور ریال میڈرڈ سے بھی کھیلنا ہے۔

ایٹلیٹکو کے کوچ ڈیاگو سمون نے کہاکہ ہمیں پوائنٹس کی ضرورت ہے۔ ہم ان ٹیموں سے دور نہیں ہین لیکن ہمیں فکر ہو رہی ہے۔ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں لیکن اس سے ہمیں پوائنٹس نہیں ملیں گے۔

میسی کا یہ سیزن کا 12 واں اور آخری پانچ میچوں کا چھٹا گول ہے۔ ان کے اب لیگ میں 27 میچوں میں 25 گول ہو گئے ہیں جبکہ ایٹلیٹکو کے خلاف یہ وانڈا میٹروپولٹانو میں یہ پہلا گول تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.