ETV Bharat / sports

آئی ایس ایل ۔7: حیدرآباد نے چننئی کو 1۔4 سے شکست دی

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 9:46 AM IST

چننئی کو نو میچوں میں اپنی تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹیم کو چار میچوں کے بعد پہلی شکست اس وقت برداشت کرنی پڑی جب حیدرآباد نے اس کو 1۔4 سے شکست دی۔ اس طرح چننئی 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔

آئی ایس ایل ۔7: حیدر آباد نے چننئی کو 1۔4  سے شکست دی
آئی ایس ایل ۔7: حیدرآباد نے چننئی کو 1۔4 سے شکست دی

دوسرے ہاف میں گول پر بارش کرتے ہوئے، حیدرآباد ایف سی نے پیر کے روز بومبولیم گوا کے جی ایم سی اسٹیڈیم میں دو بار کی چیمپئن چننئی ایف سی کو 1۔4 سے شکست دے دی۔ اس فتح کے بعد حیدرآباد ایف سی کی ٹیم ہیرو انڈین سوپر (آئی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں 12 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

حیدرآباد کی نو میچوں میں یہ تیسری جیت ہے۔ ٹیم کی مسلسل تین شکستوں کے بعد یہ پہلی فتح ہے۔ حیدرآباد نے اب تک تین ڈرا کھیلے ہیں جبکہ تین میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چننئی کو نو میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹیم کو چار میچوں کے بعد پہلی شکست ملی ہے۔ چننئی 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔

قبل ازیں پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے گول کیپرز نے کچھ عمدہ دفاع کیا اور پہلا ہاف بغیر کسی گول کے رہا۔ دوسرے ہاف میں حیدرآباد نے گول کی بارش کرتے ہوئے چار گول کیے۔ آئی ایس ایل میں اپنا 50 واں میچ کھیلنے اترنے والے چننئی کے گول کیپر وشال کاٹھ کو پہلے ہی منٹ میں حیدرآباد کا حملہ روکنا پڑا۔ اس کے بعد وشال نے 23 ویں منٹ میں محمد یاسر کے شاٹ کو ناکام بنادیا، اس طرح حیدرآباد کو میچ میں برتری حاصل کرنے سے روک دیا۔

حیدرآباد کے حملوں کو روکتے ہوئے چننیئن نے 31 ویں منٹ میں عمدہ موقع بنایا۔ چننئی کے لالیانزوالا چانگٹے نے باکس کی بائیں جانب سے ایک عمدہ شاٹ کھیلا، جسے حیدرآباد کے گول کیپر لکشمی کانت نے بچالیا اور دو بار کے سابق چمپیئن کو برتری لینے سے روک دیا. اس کے بعد میچ کا پہلا پیلا کارڈ 42 ویں منٹ میں چننئی کے رحیم علی کو دکھایا گیا اور پھر دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں کرسکیں۔

دوسرے ہاف میں حیدرآباد نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور تین منٹ کے اندر، دو دو گول بنا کر مضبوط برتری حاصل کرلی۔ پہلا گول چننئی اور اس کے گول کیپر کے دفاع کی غلطی کی وجہ سے ہوا تھا، جو میچ میں اب تک شاندار پرفارمینس دیتے آرہا تھا۔ 50 ویں منٹ میں گول کیپر وشال گیند کو روکنے کے لئے آگے آگئے جس کی وجہ سے آسٹریلیائی فارورڈ چیانیس نے بال کو خالی جال میں بھیج کر آسانی سے حیدرآباد کا کھاتہ کھولا۔ تین منٹ بعد ہی ہالی چرن نارجارے نے 53 ویں منٹ میں کارنر سے ملنے والے پاس کی مدد سے ایک گول کرکے حیدرآباد کو 0۔2 سے آگے کردیا۔

تاہم حیدرآباد کے اس گول کے فوراً بعد، چننئی نے بھی واپسی کی اور انیرود تھاپا نے 67 ویں منٹ میں حیدرآباد کے گول کیپر کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چننئی کا کھاتہ کھولا۔ لیکن چننئی کی خوشی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور حیدرآباد نے ایک اور گول کرکے اسکور کو 1۔3 سے اپنے حق میں کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.