ETV Bharat / sports

موہن بگان فٹ بال ٹیم کا غیر ملکی کمپنی سے معاہدہ - انڈین سپر لیگ 21-2020

اے ٹی کے موہن بگان کے سی ای او رگھو ائیر کا کہنا ہے کہ 'نئے سیزن کے لئے ایک بڑی کمپنی سے معاہدہ ہوا ہے۔ آئی ایس ایل 21-2020 کی شروعات سے قبل ہمارے لئے یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ اس سے ٹیم کو کافی مدد ملے گی۔'

موہن بگان فٹ بال ٹیم کا غیر ملکی کمپنی سے معاہدہ

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 6:00 PM IST

انڈین سپر لیگ 21-2020 کا آغاز 20 نومبر سے ہوگا. اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں خطابی دعویداری کو مضبوطی سے پیش کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

خطابی دعویداری کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ مالی طور پر خود کفیل ہونے کی کوششیں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔

دراصل اے ٹی کے موہن بگان نے اسی کوشش کے تحت برطانوی کمپنی اسبٹوپ ڈاٹ نیٹ سے نئے سیزن کے لئے معاہدہ کر لیا ہے۔

اے ٹی کے موہن بگان کے سی ای او رگھو ائیر کا کہنا ہے کہ 'نئے سیزن کے لئے ایک بڑی کمپنی سے معاہدہ ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'آئی ایس ایل 21-2020 کی شروعات سے قبل ہمارے لئے یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ اس سے ٹیم کو کافی مدد ملے گی۔'

سی ای او کے مطابق 'یہ کمپنی انگلش پرئیمر لیگ، چمپئنز لیگ اور انڈین پریمئیر لیگ سمیت دوسرے کھیل مقابلوں کو راست نشر کرتی ہے۔

سی ای او کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے ٹیم کے ساتھ ساتھ شیدائیوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ انڈین سپر لیگ 21-2020 کے پہلے میچ میں اے ٹی کے موہن بگان کا کیرالہ بلاسٹرس سے مقابلہ ہوگا۔ لیکن اس سے قبل اے ٹی کے موین بگان ایف سی گوا کے خلاف نمائشی میچ کھیلنے کے لئے میدان میں اترے گی۔

وہیں آئی ایس ایل میچ 27 نومبر کو موہن بگان اور ایف سی ایسٹ بنگال کے درمیان پہلا ڈربی میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پہلے میچ میں جیت درج کرکے آئی ایس ایل میں فاتحانہ آغاز کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.