ETV Bharat / sports

اڑیسہ ایف سی کی لگاتار چوتھی جیت پر توجہ مرکوز

author img

By

Published : Jan 14, 2020, 10:46 PM IST

آئی ایس ایل 20۔2019 کے اگلے میچ میں اڑیسہ ایف سی اورمیزبان حیدرآباد ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

اڑیسہ ایف سی کی لگاتار چوتھی جیت پرمرکوز

گھر میں جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے کے بعد فارم میں چل رہی اڑیسہ ایف سی بدھ کو یہاں جی ایم باليوگی اتھلیٹک اسٹیڈیم میں میزبان حیدرآباد ایف سی کے چیلنج کا سامنا کرے گی۔اڑیسہ کی نظریں ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن میں جیت کا چوکا لگانے پر لگی ہوئی ہیں ۔

کوچ جوزف گومبا کی ٹیم اڑیسہ ایف سی 12 میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ 18 پوائنٹس لے کر پوائنٹ ٹیبل میں اس وقت چوتھے نمبر پر ہے۔وہیں، حیدرآباد کی ٹیم مسلسل تین میچ ہار چکی ہے اور ایسے میں اڑیسہ کو معلوم ہے کہ اگر وہ ایک اور جیت درج کرتی ہے تو وہ خود کو پوائنٹ ٹیبل میں ایک مقام اوپر پہنچا دے گی۔

حیدرآباد ایف سی نے 12 میچوں میں صرف پانچ میچ ہونے کے بعد اپنے کوچ فل براؤن کو برخاست کر دیا ہے اور ان کی جگہ بنگلور ایف سی کے سابق کوچ البرٹ روکا کو نیا کوچ مقرر کیا ہے۔روکا اگلے سیزن سے ذمہ داری سنبھالیں گے، لیکن وہ سیزن کے باقی میچوں میں حیدرآباد کو مشورہ دیں گے ۔

مڈفیلڈر مارکو اسٹانكووك کی معطلی کی وجہ سے حیدرآباد کی مشکلیں اور بڑھ گئی ہیں ۔ ایسے میں عادل خان اور روہت کمار جیسے کھلاڑیوں کو اڑیسہ کے خلاف بہترین کارکردگی کرنا ہوگی۔

حیدرآباد کی ٹیم اس سیزن میں اب تک ایک بھی کلین سویپ حاصل نہیں کر پائی ہے اور ٹیم نے گزشتہ پانچ میچوں میں 15 گول کھائے ہیں۔

گومبا کی ٹیم اڑیسہ اس سیزن میں کراس سے سب سے زیادہ آٹھ گول داغ چکی ہے۔ٹیم کو ایک بار پھر ایرڈن ستانا اور سسکو هرنانڈیز سے بہتر کارکردگی کی توقع ہو گی۔ان دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ میچ میں ممبئی سٹی ایف سی کے خلاف ایک ایک گول کیا تھا اور اڑیسہ نے ممبئی کو 2-0 سے شکست دی تھی۔

ستانا سیزن میں اب تک سات اور سسکو پانچ گول کر چکے ہیں۔اڑیسہ کو اس میچ میں ونیت رائے کی خدمات حاصل نہیں ہو پائیں گی، جو معطل ہیں۔
اڑیسہ کے لئے مشکل یہ ہے کہ ٹیم نے اس سیزن میں گھر کے باہر چھ میچوں میں صرف ایک جیت درج کی ہے اور اس نے 11 گول کھائے ہیں۔ایسے میں اڑیسہ کو گھر سے باہر ہونے والے اس میچ میں کچھ نیا کرنا ہوگا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.