ETV Bharat / sports

نارتھ ایسٹ یونائیٹیڈ ایف سی اور حیدرآباد ایف سی میں وقار کی جنگ - hyderabad fc

ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کی پوائنٹ ٹیبل میں سب سے نچلی دو ٹیمیں نارتھ ایسٹ یونائیٹیڈ ایف سی اور حیدرآباد ایف سی جمعرات کو اندرا گاندھی ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی اور حیدرآباد ایف سی کے لئے وقار کی جنگ جمرات کو

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 11:19 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:48 PM IST

ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کی پوائنٹ ٹیبل میں سب سے نچلی دو ٹیمیں نارتھ ایسٹ یونائیٹیڈ ایف سی اور حیدرآباد ایف سی جمعرات کو اندرا گاندھی ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

نارتھ ایسٹ یونائیٹیڈ ایف سی اور حیدرآباد، دونوں ہی ٹیموں کے لئے یہ سیزن کافی خراب رہا ہے اور انہوں نے اس سیزن میں اب تک بالترتیب دو اور ایک میچ ہی جیتے ہیں۔

نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی اور حیدرآباد ایف سی کے لئے وقار کی جنگ جمرات کو
نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی اور حیدرآباد ایف سی کے لئے وقار کی جنگ جمرات کو

دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں اور اب وہ صرف ساکھ بحالی کے لئے جیت درج کرنا چاہیں گی۔ وہیں، مہمان ٹیم حیدرآباد کا اس سیزن کا یہ آخری میچ ہوگا اور اس کی کوشش جیت کے ساتھ سیزن سے الوداع لینے کی ہوگی۔

نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی 16 میچوں سے 13 پوائنٹس لے کر اس وقت نویں نمبر پر ہے اور اگر وہ یہ میچ جیتتی ہے تو پھر جمشید پور اور کیرالا بلاسٹرز کو پیچھے چھوڑ کر ساتویں نمبر پر پہنچ سکتی ہے۔

نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کی ٹیم پورے سیزن اپنے کھلاڑیوں کی چوٹ سے پریشان رہی ہے۔ٹیم کے عبوری کوچ خالد جمیل نے کہاکہ ہم حیدرآباد ایف سی کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔

گھر میں یہ ہمارا آخری میچ ہے۔ہم تین پوائنٹس حاصل کرنے کے لئے اتریں گے۔ہم ان کھلاڑیوں کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کر سکتے ہیں، جو معطل ہیں۔یہ ہماری استطاعت سے باہر ہے۔

هائیلینڈرس کے نام سے مشہور نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی نے اس سیزن میں اپنا پچھلا میچ 12 میچ پہلے اتفاق سے حیدرآباد ایف سی کے خلاف ہی جیتا تھا۔وہیں، حیدرآباد کے 17 میچوں میں سے صرف سات ہی پوائنٹس ہیں۔

حیدرآباد ابھی سیزن کے اپنے آخری میچ میں فتح کے ساتھ اس سیزن کو الوداع کہنا چاہے گی۔اس کے علاوہ عبوری کوچ جیویر لوپیز اور ان کی ٹیم آئی ایس ایل سیزن میں سب سے کم پوائنٹس کے ساتھ سیزن کے اختتام کے ریکارڈ سے بچنا چاہے گی۔

حیدرآباد نے اس سیزن میں اب تک صرف ایک ہی میچ جیتا ہے اور ٹیم ایک بار بھی کلین شیٹ حاصل نہیں کر پائی ہے۔ٹیم کے پاس اب اس سیزن میں آخری موقع ہے۔حیدرآباد کو اس میچ میں دفاعی کھلاڑی ن میتھیو كلگلون اور گول کیپر كملجيت سنگھ کے بغیر ہی میدان پر اترنا ہوگا۔

لوپیز نے کہاکہ یہ ہمارا اچھا سیزن نہیں ہے۔جب میں یہاں آیا تھا تو کھلاڑیوں کی حالت درست نہیں تھی۔لیکن ان کی لڑنے کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی۔

ہم لڑے اور ہم نے ممبئی سٹی اور بنگلور ایف سی کو ڈرا پر روکا۔گوا کے خلاف صرف ایک میچ ایسا رہا جس میں ہم نے مقابلہ نہیں کیا۔ لیکن اب آخری میچ میں ہر کوئی تین پوائنٹس لینے کے لئے حوصلہ افزا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.