کوچی کے جواہرلال نہرواسٹیڈیم میں کھیلے گیے انڈین سپرلیگ 20۔2019 کے 72 ویں میچ میں چنیئین ایف سی اور کیرالہ بلاسٹرز کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوئیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیمیں میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لئے جارحانہ حکمت عملی کا سہارالیا۔
دونوں جانب سے پے درپے حملے ہوئے ۔ کھیل کے 39 ویں منٹ پر را فیل کا ریلورو نے گول کرکے چنیئین ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔
پہلے ہاف کے انجوری ٹائم میں رافیل کاریلیورو نے ایک اور گول کرکے چنیئین ایف سی کو پہلے ہاف کے اختتام سے قبل دوصفر کی سبقت دلائی۔
دوسر ے ہاف میں کیرالہ بلاسٹرز نے شاندار شروعات کی اور 48 ویں منٹ پر بارتھولومیو اوگچی کے گول کی بد ولت میچ کا اسکور 1۔2کردیا۔
59 ویں منٹ پر لال رین جوالہ نے گول کرکےچنیئین ایف سی کو 1۔3 گول کی سبقت دلائی۔ اس کے بعد نیروجوس والسکی نے ایک اور گول کرکے میچ اسکور 1۔4 کردیا۔ نیروجوس کا یہ دوسرا گول تھا۔
کھیل کے 65 ویں منٹ پر بارتھولو میو اوگچی نے گول کرکے کیرالہ بلاسٹرز کو 3۔4 گول کردیا۔ کھیل کے 76 ویں منٹ پر انہوں نے ایک اور گول کرکے بارتھولو میو اوگچی نے گول کرکے میچ کا اسکوت 3۔4 گول کیا۔
کھیل کے 80 ویں منٹ پر لال رین چانگتے نے گول کرکے چنیئین ایف سی کو 3۔5 گول کردیا ۔
کھیل کے انجوتی ٹائم میںنیرجوس والسکی گول کرکے چنیئین ایف سی کو3۔6 گول کردیا ۔
ایف سی گوا 30 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ بنگلورو ایف سی 28 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
اس کے علاوہ اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا 27 پوائنٹ، ممبئی سٹی ایف سی 23 پوائنٹ اور چنیئین ایف سی 21 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسری،چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہے۔